Mar 25

گلگت بلتستان کی ترقی میرا مشن ہے :شمع خالد

اسلام آباد(کے ٹو) گلگت بلتستان کی گورنر ڈاکٹر شمع خالد نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیاہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گی انہوں نے کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے پیپلزپارٹی کے مشن پر بھرپور عمل درآمد کرنا میرامشن ہے اورمیں اس مشن کو پورا کروں گی۔انہوں نے کہا کہ میری قوم  میرا مذہب مسلک اور قبلہ ایمانداری اور دیانتداری ہے اس گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے خلوص دل سے کام کروں گی اور دوسروں سے بھی توقع رکھتی ہوں کہ علاقے کی ترقی کے لیے کام کریں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیروترقی میرا سب کچھ ہے میں علاقے کی بلاامتیاز خدمت کروں گی انہوں نے کہا کہ کوئی شخص میرے نام کو غلط استعمال نہیں کرے گا جو ایسا کرے گا وہ پولیس کے حوالے کیاجائے گا میں چار جوڑے کپڑے اور ایک ہینڈ بیگ اورسوٹ کیس لے کر گلگت جارہی ہوں اور یہی کچھ لے کر واپس آﺅں گی انہوں نے کہا کہ مجھے کرپشن  نااہلی اور چاپلوسی سے سخت نفرت ہے دیانتداری اور محنت سے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔گورنر گلگت بلتستان ڈاکٹر شمع خالد نے سانحہ ہنزہ کے بارے میںرپورٹ طلب کرلی ہے انہیں بدھ کے روز عطا آباد کے سانحے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور متاثرین کے مسائل اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جھیل کی نکاسی میں دیر نہ کی جائے اور جھیل کے آس پاس آبادی کو محفوظ بنانے کیلئے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کئے جائیں انہوںنے ہدایت کی کہ متاثرین کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں بعد میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان میں بے روزگاری کا خاتمہ ایک بڑا چیلنج ہے تاہم مقامی وسائل کو بھرپور طریقے سے بروے کار لاکر بے روزگاری پر قابو پایا جاسکتاہے گلگت بلتستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے ان وسائل کو بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے پھل فروٹ ہمارے ہاں بہت ہے اور یہ ضائع ہورہاہے پھل فروٹ کے ضیاع کو روکنے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
preload preload preload