May 24

شریف برادارن گلگت بلتسان پہنچ گئے

گلگت بلتسان (اے آر وائی)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے ہنزہ جھیل کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے پانچ ، پانچ لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہنزہ میں عام لوگوں کو سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے متاثرین کی مدد کیلئے دس کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا۔

ہنزہ میں متاثرین سے خطاب میں نوازشریف نے کہاکہ حکومت کو متاثرین کو اگلے حادثے سے بچانے کےلئے انتظامات کرنے چاہیے۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ عطاآباد جھیل کے متاثرین کی مدد کے لئے فوری اقدامات اٹھائے ۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ قراقرم کی بحالی کے لئے چین سے رابطہ کرنے سمیت تمام ذرائع استعمال کیے جائیں تا کہ یہاں کا رابطہ دیگر علاقوں سے قائم ہو سکے اور آئندہ کے خطرات سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائے ۔

نواز شریف نے کہا کہ یہاں کے رہائشی اتنے ہی اہم ہیں جتنے دیگر شہروں کے ، متاثرین کو ملک کے ہر شہر میں خوش آمدید کہا جائے گا اور پنجاب میں ان کو تعلیم اور خوراک مفت فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کی بھر پور مدد کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے متاثرین سے خطاب میں کہاکہ یتیم ہونے والے بچوں کی مفت تعلیم اور کفالت پنجاب حکومت کریگی۔ انھوں نے کہاکہ فوری طور پر پنجاب سے میڈیکل یونٹ متاثرہ علاقوں میں پہنچ جائیگا۔شہبازشریف نے کہاکہ وہ اس مشکل وقت میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،اس موقع پر شہباز شریف نے دس کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
preload preload preload