Jan 30

شہید زبیر کے قاتلوں کی رہائی غذر میں حالات خراب کرنے کی سازش ہے ، نوازناجی

گاہکوچ(کے ٹو)شہید زبیراحمد کے قاتلوں کی ایک ماہ کے اندر رہائی غذرمیں حالات خراب کرانے کی سازش ہے گواہان کے بیانات قلمبندکرانے کے باوجود ملزموں کوسزادینے کے بجائے باعزت رہا کرنا بی این ایف کے زخموں پرنمک چھڑکنے کی گہری سازش ہے ان باتوں کا اظہاربی این ایف کے قائد نوازخان ناجی نے ایک مزمتی بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ ہمارے لئے انصاف کے تمام دورازے بندکرکے باغی کرانے پرمجبورکیاجارہا ہے سسٹم کے اندرخرابیوں کوٹھیک کرکے قوم پرستوں کوقائل کیاجاسکتا ہے ورنہ بغاوت کے تمام کھلے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ شہیدزبیرکے قاتلوں کی ضمانت پررہائی کے خلاف سپریم اپلیٹ کورٹ میں درخواست دیں گے اورانسانی حقوق کی تنظیموں کے علاوہ اقوام متحدہ تک رسائی حاصل کرکے ظلم کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ حکمران ہم پراتنے ہی ظلم ڈھائے جتنے کی گنجائش ہواگردیوارسے لگانے کی پالیسی ترک نہیں کی گئی توہم مجبورا انتہائی سخت اقدام اٹھائیں گے نوازخان ناجی نے مزید کہا کہ بی این ایف کے ساتھ گلگت بلتستان کے لاکھوں عوام کی ہمدردیاں حاصل ہیں وقت آنے پرہم پورے خطے میں اپنی بھرپورمظاہرہ کریں گے اورحکمرانوں پرواضح کریں گے کہ نوازخان ناجی ایک فرد واحد کانام نہیں بلکہ محترک اورجاندارتحریک کانام ہے

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
preload preload preload