May 22

ہنزہ متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کااعلان کیاجائے،الطاف حسین

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مطالبہ کیاہے کہ ہنزہ گوجال کے متاثرین کیلئے فوری طورپرامدادی پیکج کااعلان کیاجائے ۔ بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ لینڈسلائیڈنگ اورمصنوعی جھیل کے باعث بے گھر ہونے والے دنوں سے کیمپوں میں پڑے ہیں،لیکن انکی بحالی کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے، جسکے باعث متاثرین میں شدیدبے چینی پائی جاتی ہے۔انھوں نے متاثرہ افراد سے یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے فوری ہنگامی ریلیف پیکج کا مطالبہ کیا ہے

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
preload preload preload