وزیراعظم کی مشیر عاصمہ ارباب عالمگیر کا عطاءآباد جھیل کا دورہ
گلگت (اے پی پی) وزیراعظم کی مشیر و چیئرپرسن برائے آئی ڈی پیز عاصمہ ارباب عالمگیر نے عطاءآباد جھیل اور تھل گوجال کے آفت زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اسلام آباد سے گلگت پہنچنے کے فوراً بعد عصامہ ارباب عالمگیر عطاءآباد جھیل کا فضائی جائزہ لینے ہنزہ چلی گئیں اور جھیل کا جائزہ لینے کے بعد گلمت میں آئی ڈی پیز کے کیمپ کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہنزہ کے عطاءآباد جھیل سے متاثرہ علاقوں کو پہلے سے بہتر بنائیں گے اور متاثرین کی آباد کاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائین گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت جب تک متاثرین کو دوبارہ اپنے گھروں میں نہیں بھیجے گی چین سے نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے کہاکہ جھیل کے پانی کی زد میں آنے والی کھڑی فصلوں کا معاوضہ بھی حکومت متاثرین کو فراہم کرے گی تاکہ زراعت کے شعبے سے وابستہ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہو سکے۔ انہوں نے متاثرین سے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں صدر، وزیراعظم سمیت پوری قوم ان کے ساتھ ہے
