Feb 26

غذ رمیں خودکشیوں کے دو المناک واقعات عوام کی بے چینی میں اضافہ

گاہکوچ(کے ٹو)غذر میں الگ الگ واقعات میں مزید 2 نوجوانوں نے خود کشی کرلی اور اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔پہلے واقعے میں بدھ کی رات گئے بے روزگاری سے تنگ نوجوان 27 سالہ یاقوت عالم ولد داور شاہ ساکن بوبر نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی متوفی ایک عرصے سے بے روزگار تھا جس کے باعث وہ انتہائی مایوسی کا شکار تھا جبکہ دوسرے واقعہ میں گوپس سمال کے25 سالہ نوجوان علی بیگ نے بدھ کی شب ہی 22 بور رائفل سے فائر کر کے خود کشی کرلی غذر میں1 ماہ کے اندر خود کشی کے 6 واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں3 نوجوان ایک55 سالہ شخص 2 عورتیں دنیا کو خیر باد کہہ چکی ہیں علاقے میں حکومت اور متعلقہ اداروں کی مسلسل خاموشی سے خود کشیوں کے واقعات روز بروز بڑھ رہے ہیں جس سے علاقے میں بے چینی کی فضا پیدا ہو گئی ہے غذر میں خود کشیوں کے اصل اسباب غربت اور بےروزگاری ہے لوگ ہر طرف سے مایوسی کا شکار ہو کر موت کو گلے لگا رہے ہیں حکومت ،انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے علاوہ این جی اوز سے سوال ہے کہ یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
preload preload preload