Dec 26
قا تلوں کی گرفتاری اورد بارہ پولنگ کے لئے بی این ایف کا دھرنا
غذر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے موقع پر گا ؤں شیر قلعہ میں جاں بحق ہونے والے طالب علم زیبیر کے قاتلوں کی گرفتاری اور شیر قلعہ کے چار پولنگ اسٹیشنوں کے رزلٹ کو دھاندلی قرار دیتے ہوئے بالاورستان نیشنیل فرنٹ کے ہزاروں کارکنوں نے ضلعی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں دھرنا دیا. دھرنے کے دوران خطاب کرتے ہوئے قوم پرست رہنما نواز خان ناجی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کارکن تیار رہیں. انتظامیہ اور چیف الیکشن کمشنر انتخابات میں دھاندلی کراتے ہوئے علاقے کا امن خراب کرنے کی سازش کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ دس محرم کے بعد ہمارا راستہ گلگت کے ایوانوں کی طرف نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی طرف ہوگا


