May 31

گورنر اسلام آباد میں مصروفیات منسوخ کرکے گلگت چلی گئیں

اسلام آباد( کے ٹو) گورنر گلگت بلتستان ڈاکٹر شمع خالد اسلام آباد میں اپنی تمام تر مصروفیات منسوخ کرکے گلگت روانہ ہوئیں ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں اہم سرکاری امورنمٹانے میں مصروف تھیں اورپروگرام کے مطابق انہوںنے جون کا پہلا ہفتہ اہم سرکاری ا مورنمٹانے کیلئے اسلام آباد میں گزارنا تھا تاہم عطا آباد جھیل سے پانی کے اخراج کے بعدپیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے انہوںنے اسلام آباد میں اپنی تمام مصروفیات ترک کرکے گلگت جانے کا فیصلہ کیا انہوںنے تمام متعلقہ اداروں کوہدایت کی ہے وہ متاثرین کے مسائل حل کرنے اور انہیں تمام تر سہولیتیں فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل کوبروئے کارلائیں ۔ انہوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو خصوصی طورپر ہدایت کی وہ امدادی کاموں میں تیزی لائیں۔

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
preload preload preload