Dec 20

لہسن سے سوائن فلو کا علاج

ُپیارعلی :- سوائن فلو میں مبتلا مریفہ کراچی میں انتقال کرگئیں جس کے بعد اب تک سوائن فلو کے باعث ہلاک ہونے والوںgarlic کی تعداد تین ہوگی ہے. سوائن فلو کے باعث انتقال کرجانے والی 25 سالہ مریضہ کراچی ڈیفنس کی رہائشی اور 6 ماہ کی حاملہ تھی. محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں اب تک سوائن فلو کے 6 کیسیز سامنے آئے ہیں جبکہ آغاخان اسپتال اور دیگر ذرائع کےمطابق سوائن فلو کے کیسیز کی تعداد 30 سے تجاوز کرگئی ہے. ایک رپورٹ آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں جو لہسن کے بارے میں نئی تحقیق ہے. یاد رہے کہ پاکستان میں پچاس روپے فی کلو فروخت ہونے والا لہسن گزشتہ 6 ماہ سے تین سو روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے.
قارئین محترم ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے چند ماہ کے دوران چین کے کچھ حصوں میں لہسن کی قیمتوں میں 40 گنا اضافہ ہو چکا ہے. چین دینا کو سب سے زیادہ لہسن فراہم کرنے والامللک ہے. لہسن کی کم فصل اور اس سے منسلک دلچسب قیاس ارائیوں سے مللک بھرمیں خریدار قیمتوں میں اضافے کی شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں.
شنگھائی کے نزدیک ہانگ زہو کے شہر سے شائع ہونے والے ایک اخبار کے مطابق ایک ہائی سکول نے اپنے طالب علموں کو ایچ ون این وائرس سے بچانے کے لئے چار سوپونڈ لہسن خریدا ہے. چینی طریقہ علاج کے ایک معالج کہتے ہیں کہ وہ اپنے مریضوں کو نزلے سے بچاو کےلئے روزانہ تھوڑی مقدار میں لہسن کھانے کا مشورہ دیتے ہیں. وہ کہتے ہیں لہسن انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور اس سے وہ ایچ ون این ون وائرس سے بھی بچ سکتا ہے. ان کا کہنا ہے کہ جاپان اور جنونی کوریاسمیت گئی ایشائی معاشروں میں معالچ لہسن کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں.جب کہ بیجنگ کے بیماریوں پر کنٹرول سے متعلق مرکز کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی سائنسی ثبوت موجو نہیں ہے کہ لہسن سے ایج ون این ون سے بچاؤ میں مدد ملتی ہو. چین میں اس وائرس سے تین سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں.

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
preload preload preload