Aug 08

اسکردو:لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد56ہو گئی

بھارت کی جانب سے لداخ اور کارگل میں تین ڈیموں کے اسپل وے کھول دئیے گئے ہیں۔ جس سے دریائے سندھ میں اسکردو کے مقام پر پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔ جبکہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھپن ہوگئی ہے۔

اسکردو اور گلگت میں وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے باعث ضلع اسکردو کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ ضلع اسکردو میں ایک سو پندرہ مکانات منہدم ہوئے جبکہ بارہ سے زائد پل ٹوٹ گئے۔ اسکردو اورگانچھے میں سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چھپن ہوگئی ہے۔

قمرہ میں لینڈنگ سلائیڈنگ اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں اٹھارہ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ بائیس تاحال لاپتہ ہے۔ جبکہ دو بچوں کو زندہ نکال لیا گیا۔ ضلع گانچھے میں لینڈ سلائیڈنگ میں لاپتہ ہونے والے تیرہ میں سے چھ کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ چھ تاحال لاپتہ ہیں

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay
preload preload preload