Jun 01

ہنزہ (اے آر وائی) عطا آباد جھیل کے اسپل وے سے پانی کے اخراج میں بتدریج اضافے کے باعث ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئےریسکیو ٹیموں کوالرٹ کردیاگیا ہے ۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے اسپل وے کا فضائی جائزہ لیا ہے۔ جھیل کے اسپل وے سے پانی کااخراج نوسوکیوسک ہے جبکہ جھیل میں پانی کی آمد تین ہزار سات سو کیوسک سے زائد ہے ۔ پانی کے اخراج سے اسپل وے کے کٹاؤ میں بھی اضافہ ہورہاہے ۔ دوسری جانب جھیل میں پانی میں اضافے کی وجہ سے ششکٹ کا گاؤں کا اسی فیصد حصہ ڈوب گیاہے جبکہ گلمت میں بھی چھ مکانات زیر آب آگئے ہیں ۔ وزیراعلی گلگت بلتستان مہدی شاہ ، وفاقی وزیربرائے امور کشمیر منظور وٹو اور این ڈی ایم اے کے چیئرمین ندیم احمد صورتحال کا جائزہ لے رہےہیں

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

Leave a Reply

preload preload preload