ہنزہ (جنگ) عطا آباد جھیل سے پانی کا اخراج1400 کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ آئندہ24 گھنٹے خطرناک ہیں اور اسپیل ٹوٹنے کا امکان ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق عطاآباد جھیل میں اسپیل وے پر پانی کا اخراج1400کیوسک تک پہنچ گیا۔گنیش پل کے مقام پرکی گئی پیمائش کے مطابق پانی کا اخراج16سو40 کیوسک ہے۔29 مئی سے سب تک جھیل کی بلندی میں8.5فٹ تک اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آئندہ24 گھنٹے خطرناک ہیں اور اسپیل ٹوٹنے کا امکان ہے۔پانی کے اخراج زیادہ ہونے سے اسپل وے میں کٹاؤ کا عمل جاری ہے۔ موسم صاف ہونے اور دھوپ کے باعث گلیشیئر پگھل رہے ہیں جس کے باعث جھیل کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے اور جھیل میں پانی کی آمد ساڑھے تین ہزار کیوسک سے بڑھ گئی ہے۔پانی کی مقدار بڑھنے سے تحصیل گوجال کے علاقے نشیبی پھسو اور گلمت کے متعدد مکانات زیر آب آگئے ہیں۔ ہوم ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے مطابق شاہراقراقرم گلگت ہنزہ سیکشن ہر قسم کی ٹریفک کے لئے شام چار بجے تک کھلی رہے گی۔ جس کے ذریعے امدادی سامان پر مشتمل قافلے بھی ہنزہ نگر کے علاقوں میں پہنچیں گے۔ ہیلی کاپٹر سروس بھی صبح سے جاری ہے جس کے ذریعے تحصیل گوجال کے مسافروں کو مختلف مقامات پر منتقلی کے علاوہ امدادی اشیا بھی پہنچائی جارہی ہیں



hi i pray for that peoplez k Allah in ko sabar di ameen