گلگت(کے ٹو)چیئرمین واپڈا شکیل درانی کی گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات عطاآباد جھیل سے درپیش خطرات کے بارے میں تبادلہ خیال
کیاگیا منگل کے روز چیئرمین واپڈا شکیل درانی نے گورنر گلگت بلتستان ڈاکٹر شمع خالد سے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ملاقات کے دوران چیئرمین واپڈا نے گورنر کوعطا آباد جھیل میں پانی کی مقدار اورسپیل وے کے راستے پانی کے اخراج سے متعلق واپڈآ کے ماہرین کی رائے سے آگاہ کیا اس موقع پرواپڈآکے ماہرین ڈی مبھی موجود تھے شکیل درانی نے گورنر ڈاکٹرشمع خالد کوبتایا کہ آبی گزرگاہ کے راستے جھیل سے پانی کے اخراج کے نتیجے میں اب تک جو صورتحال سامنے آئی اس کے مطابق جھیل کے یکدم ٹوٹنے کاکوئی خطرہ نہیں ہے سپل وے کے راستے پانی کے اخراج میں بتدریج اضافہ ہورہا اورکٹاﺅ بھی مناسب مقدار میں ہی ہورہاہے انہوں نے گورنرکوبتایا کہ دیامرڈیم اوربونجی ڈیم کی تعمیر سے متعلق انہیں واپڈا تفصیلی بریفنگ دے گا گورنر ڈاکٹرشمع خالد نے کہا کہ عطاآباد جھیل ایک قدرتی آفت ہے جس کامقابلہ سب کومل کرکرناہے انہوں نے کہا کہ ہم دعا ہی کرسکتے ہیں کہ جھیل سے پانی کااخراج بغیر کسی بڑے خطرے کے ہو تاکہ کم سے کم نقصانات کاسامان کرناپڑے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کسی بھی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت نے تمام انتظامات مکمل کررکھے ہیں اورامدادی کیمپوں میں متاثرین کوتمام ضروریات زندگی فراہم کی جارہی ہیں چیئرمین واپڈنے ڈاکٹرشمع خالد کوگلگت بلتستان کی پہلی گورنر مقررہونے پرمبارکباد دی اور نیک خواہشات کااظہارکیا

الله کرے جھیل سے پانی کا اخراج بغیر کسی نقصان کے ہوجائے (امین)