May 21

ہنزہ(محمد اسمعیل) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہنزہ جھیل کے باعث پیدا ہوانے والے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے تاہم اس کے لئے مقامی آبادی کا تعاون درکار ہو گا ۔

دورہ ہنزہ کے موقع پرمتاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تسلیم کیا کہ ترقیاتی کاموں کے لئے ملکی حالات کے باعث گلگت بلتستان کے لئے بروقت فنڈز فراہم نہیں کر سکے تاہم آئندہ بجٹ میں کوشش ہو گی کہ ہنزہ متاثرین کے لئے ایک پیکج کا اعلان کیا جائے تاکہ یہاں کے لوگوں میں پائے جانے والے احساس محرومی کا خاتمہ ہو سکے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں کے لوگ بہت بہادر اور جرات مند ہیں اور اس قدرتی آفت سے جلد چھٹکارا پا لیا جائے گا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تین روز کے اندر پانی کا اخراج ہو گااور اسپل وے کے اقدامات ضرور کامیاب ہوں گے۔

وزیر اعظم نے ایف ڈبلیو ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، فوج اور پولیس سمیت امدادی کاموں میں مصروف تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ علاقوں میں موسم کی خرابی کے باعث نہیں آ سکے تاہم متعلقہ حکام سے وہ معلومات حاصل کر تے رہے ہیں ۔

۔ادھرعطاء آباد جھیل کے متاثرین میں بیت المال سے لنگر کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے، مختلف کیمپوں میں میں مقیم چار ہزار افراد کو کھانے پینے کی چیزیں فراہم کی جا رہی ہیں، وزیر اعظم نے بھی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لی

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

Leave a Reply

preload preload preload