May 24

ہنزہ: ہنزہ جھیل سے پانی کا رساؤ بڑھ جا نے سے جھیل میں پانی کی سطح کم ہو کر تین سو باون اعشاریہ چھ فٹ ہو گئی ہے ۔ جبکہ پانی آبادیوں میں داخل ہو رہا ہے۔

جھیل میں روزانہ دو ہزار آٹھ سو کیوسک پانی داخل ہو رہا ہے جبکہ پانی کا اخراج ایک سو پچاس کیوسک ہے ۔ پانی کو اسپل وے تک پہنچنے کیلئے فاصلہ گیارہ اعشاریہ پانچ فٹ رہ گیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹرمیجنمنٹ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے آج جھیل سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ان کا کہنا تھا کہ جھیل سے پانی کے اخراج کی صورت میں زیادہ نقصان کا خدشہ نہیں ہے ۔ انھوں نے کہاکہ جھیل سے پانی کے اخراج کی تاریخ نہیں دی جاسکتی ہے ۔

دوسری جانب ڈاؤن اسٹریم میں واقع کئی آبادیوں میں اب تک انتظامیہ کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے رحیم آباد ، نومل، دنیور، اوشکھنداس ، جلال آباد سمیت ضلع دیامر کے لوگ شدید خوف و حراس کا شکار ہیں ۔ ان علاقون کے عوام نے حکو مت سے اپیل کی ہے کہ ان کو بھی ہنزہ کے متاثرین کی طرح ریلیف دیا جائے

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

One Response to “ہنزہ جھیل: پانی کا رساؤ بڑھ گیا، پانی کی سطح کم ہونے لگی”

  1. muhammad zaki ur rehman says:

    OH my dear people of gilgitbaltistan just for time being little bit think ur mind,due to the current situation v r suffring.y this situation ve occure?
    try to be a follower of our beloved MUHAMMAD(PBUH).come to the right path (SIRAT-E-MUSTAQEEM) .MALIK-E-KUL frmata he, a mere bundo tu wahin kr jo me chahta hon,to hoge wahin jo tu chahta hay,
    owr agr tu wo kare ga jo mey nahin chahta, to hoga wahin jo mey chaht hon.
    therfore oh my dear people of GB past ke gonahoon se touba kr k ALLAH k huzoor doa k liye hat outhate hain,A ALLAH jis mushkil mey hum fasain hain is mushkil se nikal,A ALLAH ye jo kuch b howa hey teri marzi se howa hey. tu hi hamaare ouper nazar-e-karm kr. A ALLAHA is azmaish se hame sorukhro kr, mazeed kisi azmaish may nadal. AAMEEN

Leave a Reply

preload preload preload