May 27

ہنزہ (اے آر وائی)  ہنزہ کی ضلعی انتظامیہ نے شاہراہ قراقرم آج مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔متاثرین کے لئے چلائی جانے والی ہیلی کاپٹر سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عطا آباد جھیل کی سطح اور اسپیل وے میں چار فٹ کا فاصلہ رہ گیا ہے۔ آج شام یا کل کسی بھی وقت اسپیل وے سے پانی کا اخراج ہو سکتا ہے۔ ادھر گلگت سے ہنزہ کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے  ۔

وزیر اعظم گیلانی کی جانب سے متاثرین ہنزہ کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا گیا ہے تاہم متاثرین ہنزہ ایک وقت کی روٹی کے لیے ترس گئے ہیں۔سوست کے علاقے میں روٹی کی قیمت چوبیس روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ اعلی حکام کی جانب سے انہیں غلط معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہیں تسلی دی گئی کہ پانی ان کے گھروں میں داخل نہیں ہو گا لیکن اگلے دن پانی میں ان کے مکانات میں ڈوب گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ سوست کے یوٹیلیٹی اسٹور میں گذشتہ پانچ ماہ سے سامان نہیں پہنچا ہے۔دوسری جانب عطاء آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بننے والی جھیل کا پانی اسپل وے کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔متاثرین اپنے گھر ون کو اپنے ہی ہاتھوں گرا کر قابل استعمال سامان نکال رہےہیں

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

Leave a Reply

preload preload preload