May 10

خپلو(کے ٹو) گلگت بلتستان کی کابینہ نے نئی پالیسی بننے تک تمام سرکاری محکموں میں ملازمین کی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی ہے اتوار کے روز ضلع گانچھے کے صدر مقام خپلو میں گلگت بلتستان کابینہ کے پہلے باضابطہ اجلاس کے دوران سرکاری اداروں میں بھرتیوں کے حوالے سے ریکروٹمنٹ اینڈ سروس رولز کاجائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیاکہ نئی بھرتیوں کے لیے میرٹ کے مطابق پالیسی مرتب کی جائیگی اجلاس میں مستقل اورعارضی بنیاد پر بھرتیوں کے حوالے سے بھی پالیسی بنانے کی تجویز کو منظور کرلیا گیا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں سینئر وزیر محمد جعفروزیر قانون وپانی وبجلی وزیرشکیل احمد وزیر خزانہ محمد علی اختر وزیر بلدیات انجینئر اسماعیل وزیر تعلیم ڈاکٹر علی مدد شیر سمیت چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بابر یعقوب فتح محمد نے شرکت کی اجلاس2 گھنٹے تک جاری اجلاس کے اختتام پر صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر تعلیم ڈاکٹر علی مدد شیر اور دیگر وزرا نے کہاکہ اجلاس میں سانحہ عطا آباد ہنزہ کی تازہ ترین صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان اصلاحاتی پیکیج کے لیے ملنے والے ڈھائی ارب روپے میں سے عطا آباد کے متاثرین اور گلگت کے فسادات کے متاثرین کے علاوہ سرکاری مقاصد کے لیے حاصل کی گئی زمینوں کے معاوضوں کی ادائیگی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ اجلاس میں تمام سرکاری محکموں میں معذور افراد اور خواتین کے لیے کوٹہ مختص کرنے بھی منظوری دی گئی انہوں نے کہاکہ سروس رولز اور میرٹ پر بھرتیوں کویقینی بنانے کے لیے تمام سرکاری محکموں سے خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کرنی ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ بھرتیوں کے لیے2ہفتے قبل اخبارات اوردیگر ذرائع سے خالی آسامیوں کو تشہیر کیاجائیگا وزرا نے کہاکہ بعض سرکاری محکموں میں فیول کے حوالے سے بے ضابطگی کی شکایتوں پر بھی غور کیا گیا ہے جن پر حکومتی پالیسی کے تحت عملدرآمد کو یقینی بنانا اور غیر ضروری اخراجات ختم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ڈاکٹرعلی مدد شیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کا سالانہ بجٹ تیار کرنے کے لیے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری شریک ہونگے جو اگلے مہینے متوقع ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی جائے گی اور نئے منصوبے گنجائش کے مطابق رکھے جائینگے اجلاس میں ضلع گانچھے میں دریائی کٹاﺅ سے متاثر ہونے والی زمینوں کے معاوضوں اوردریائی کٹاﺅ کو روکنے کے منصوبے کے لیے پی سی ون تیار کرنے بھی ہدایت کی گئی ایک سوال کے جواب میں وزیرقانون نے کہاکہ گلگت بلتستان کونسل کے دو ارکان پروفیسر غلام حسین سلیم اور امجد ایڈووکیٹ سے18 مئی کو گورنر گلگت بلتستان ڈاکٹر شمع خالد حلف لیں گی ڈاکٹر علی مد شیر نے کہاکہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان کابینہ کا اجلاس ہر2 ہفتے بعد تمام اضلاع میں باری باری ہوا کرے گا جس کی شروعات ہم نے ضلع گانچھے سے کی ہے

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

Leave a Reply

preload preload preload