اسلام آباد(بادشمال) عطاآبادجھیل ٹوٹنے کے مکنہ خطرات سے نمٹنے اور امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے کے لئے پاکستان آرمی کی
ریلیف ٹیمیں کرنل نیاز کی سربراہی میں ضلع ہنزہ نگرپہنچ چکی ہیں. آرمی کی ریلف ٹیمیں ڈگری کالج علی آباد ہنزہ اور سکندر آباد نگر میں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہنچ چکی ہیں. ہنزہ میں موجود ٹیم کی سربراہی جو پورے ضلع ہنزہ کو پراہراست کمانڈ کریں گے. کرنل نیاز جبکہ سکندر آباد میں مقیم ٹیم کی قیادت میجر نوید کر رہے ہیں. پاکستان آرمی کی بروقت ہنزہ نگرآمد سے عوام کے حوصلے بلند ہوئےہیں اور ان میں اعتماد نظرآیا ہے. پاکستان آرمی کی بروقت ہنزہ نگر آمد کابنیادی مقصد کسی بھی قسم کی ہنگامی اور ناگہانی صورتحال سے نمٹانا ہے اور سول انتظامیہ کی مدد کرنا ہے تاکہ متوقع ریلیف آپریشن میں کسی بھی قسم کی کوتا ہی یا کمزوری نہ ہونے پائے. علاقےکے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے پاکستان آرمی کی آمد کو خوش آئند قراردتیتے ہوئے حکومتی اقدام کو سراہاہے

Pak Army Zindabad
wah je wah kitny wafadar ho tum ab b zidabad k nary laga rahey ho