اسلام آباد(کے ٹو ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ میں نے اپنی طرف سے کبھی نہیں کہا کہ عطا آباد
جھیل نہیں ٹوٹے گی بلکہ یہ ماہرین کی رپورٹس تھیں تا ہم گلگت بلتستان حکومت نے جھیل ٹوٹنے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر تمام ممکنہ حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے ہیں کے پی این سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھیل ٹوٹنے کی صورت میں متاثر ہونے والے افراد کو محفوظ جگہوں پر منتقل کیاجائے گا اور انہیں تمام سہولیات پہنچائی جائیں گی حکومت کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ دو ماہ کا راشن سٹاک کر لیا گیا ہے اور ہنگامی حالت سے نمٹنے کیلئے حکومت دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے پوری طرح الرٹ ہے گلگت اور نگر ہنزہ کی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ جھیل سے پیدا ہونے والی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے اور لمحہ بہ لمحہ کی رپورٹ سے آگاہ رکھا جائے انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کی ہدایات پر تمام پیشگی انتظامات مکمل کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جھیل کے معاملے پر خواہ مخواہ میں شور مچانے کی بجائے متاثرین کودرپیش مشکلات کو دور کرنے کیلئے ہمارے ساتھ مل کر چلے ، تنقید برائے تنقید مسئلے کا حل نہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ق)کی مجرمانہ غفلت کے باعث آج گلگت بلتستان میں ہمیں یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہاکہ عوام مایوس نہ ہوں حکومت متاثرین کی مشکلات کے حل میں کوئی غفلت نہیں برتے گی ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سید حیدر عباس رضوی کو کراچی میں بیٹھ کر گلگت بلتستان سے متعلق بیانات دینے کا بڑا شوق ہے تو وہ اپنا شوق پورا کرتے رہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے مفاد ہم خود جانتے ہیں اور ہم خود ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے کوئی دوسرا ہمارے معاملات میں دخل اندازی نہ کرے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کانفرنس لاہور چیمبر آف کامرس کی جانب سے منعقد کی گئی تھی گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس والے بھی اس طرح کے پروگرامز کریں تو مقامی حکومت ان کی بھرپور مدد کرے گی اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا کوئی معاہدہ طے ہونا تھا تو چیمبر آف کامرس کو ضرور اعتماد میں لیا جاتا مگر ایسا کچھ نہیں ہوا ہے

This is very true that lake situation is now very dangerous. Unfortunately Government as well as community has loss the time to reduce disaster. Now we have to pray for least destruction.
It is not a political party politics to blame each other, authorities of all political parties are humbly requested not to further loss the time and confidence of the people. You all are enjoying party positions and leadership due to mother land which is at high risk of erosion.
han ab to tamasha he dekh sakte ho or kuch to ap logu se hoga nae…. ab to hosh ma awo nehdi shah…… app ko ppp chod dena chahye ab to ap ko ahsas hogaya ho ga ppp ne mushkil k waqt ma gillgit ka kitna sath diya… is puri tabahe ki zemadar sirf ppp hai….GO ppp GO from my motherland..
MEHDI SHAH!!!!!! PML Q ko kuch mat kehna….. PPP ka karnama b hamary samnay hai…. HOSH k nakhun lo…….
JIYE GURU MUSHARRAF …. SIR UTHA K GEO