May 12

سکردو (کے ٹو ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ ہنزہ عطا آباد میں بننے والی جھیل ٹوٹنے کاکوئی خطرہ نہیں ہے اس کے ٹوٹنے کی افواہیں پھلانے والے ملک دشمن عناصر ہیں جو نہیں چاہتے کہ یہاں کے لوگ سکون کی زندگی گزار یں عوام ہرگز خوفزادہ نہ ہوں اس حوالے سے ایوان صدر اوروزیراعظم سے ہم مسلسل رابطے میں ہیں اوروہ ہنزہ عطا آباد کی موجودہ صورتحال سے مکمل طورپر آگاہ ہیں وہ منگل کے روز سکردومیں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انہوںنے کہا کہ سانحہ عطا آباد سے متعلق ایوان صدر کو تمام معلومات فراہم کر دی گئی ہیں اورمتاثرین کونقصانات سے بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ نواز شریف ماروی میمن اوردیگرسیاسی رہنما اسلام آباد میں بیٹھ کر بیانات دے کر عوام کوخوفزادہ کرنے کے بجائے ہمارے ساتھ تعاون کریں اورمتاثرین کی مشکلات کابامقصد اورپائیدار حل نکالنے کی کوشش کریں انہوںنے کہا کہ نواز شریف اورماروی میمن اس حوالے سے اپنی تجاویز ہم تک پہنچا دیں ہم ان کاجائزہ لیں گے اور ان پرعملدرآمد کی کوشش کی جائیگی انہوںنے کہا کہ موجودہ وقت سیاسی بیانات دے کر لوگوں کو خوفزادہ کرنے کا نہیں بلکہ ملکر متاثرین کے دکھ درد کو بانٹنے کا ہے اورمصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جانی چاہیے انہوںنے کہاکہ عطا آباد جھیل سے پانی کے اخراج کاعمل جاری ہے اورسیلابی پانی کیلئے راستہ بنایا جارہا ہے انہوںنے کہاکہ لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ جھیل کے ٹوٹنے کاخطرہ نہیں تو علاقے میں گندم اورراشن سٹاک کیوں کیا جارہا ہے ؟اورپلوں کو کیوں اکھاڑا جارہا ہے؟ توآج ہم ان سے یہی کہنا چاہیں گے کہ یہ سب کچھ پیشگی انتظامات کے تحت کیاجارہاہے اور ممکنہ آفت سے بچنے کیلئے کیا گیا اس پر انگلی اٹھانے کی بات سمجھ سے بالاتر ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سانحہ عطا آباد میں جاں بحق ہونے والوں کو معاوضہ فراہم کئے گئے ہیں جبکہ دیگر متاثرین کی بحالی اورتعمیر نو کیلئے حکومت مربوط بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے عوام کو ہماری حکومت سے گہری توقعات ہیں لہٰذا ہم ان کی توقعات پر پورا ا ترنے کی بھرپو کوشش کریں گے ا وران کے تمام مسائل حل کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ صوبہ سندھ حکومت کے سوا باقی کسی صوبائی حکومت نے متاثرین کی کوئی مدد نہیں کی وزیراعلیٰ سندھ نے70لاکھ روپے میری درخواست پر متاثرین کو امداد کے طورپر دئیے ہیں انہوںنے کہاکہ میڈیا متوازن اورمثبت رپورٹنگ کرے اور کوئی ایسا تاثر نہ دے جس سے عوام میں بے چینی اورخوف کی کیفیت پیدا ہو انہوںنے کہاکہ یہ علاقہ ہم سب کاہے اوراس کی حفاظت بھی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے لہٰذا انتہائی ہوشمندی کے تحت قدم اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ملک کے نامور ماہرین کے مطابق جھیل سے پانی کااخراج چند روز میں شروع ہوجائیگا اورواپڈا حکام نے بریفنگ دی کہ جھیل سے تربیلاڈیم کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود وزیر تعلیم ڈاکٹر علی مدد شیر نے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے کسی کوبھی نقل مکانی کانہیں کہا گیا اور اگر کوئی نقل مکانی کررہا ہے تو وہ اپنی مرضی سے کررہا ہے

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

3 Responses to “عطا آباد جھیل نہیں ٹوٹ رہی عوام خوفزدہ نہ ہوں :وزیراعلیٰ”

  1. Rana Astori says:

    yea kya bakwas h wazir aala saheb ko ilham howa h ke jwwl nahi tutay ge khud Baltistan may aaram say bethay howay hain agr jeel tut b jaye to un ko kya farak padta h???

  2. sana says:

    humari duyaian attabad k affectees k sath hai.

  3. Ghulam uddin misgari says:

    ya allah huza, gojal kay awam par raham farma. (aameen)

Leave a Reply

preload preload preload