May 23

گلگت بلتستان…عطا آباد جھیل کے آخری حصے میں گلیشئر پگھلنے کی وجہ سے پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے اور اب اسپ وے سے صرف چھ فٹ رہ گئی ہے۔ جھیل کے دونوں سروں پرموجودمتاثرین کومحفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر سروس جاری ہے۔عطا آباد جھیل کے اوور فلو ہوکر پانی کے اخراج میں 6سے 7 فٹ بلندی کا فاصلہ رہ گیا ہے،جب کہ علاقے میں آج بھی موسم ابر آلود اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ انتظامیہ نے صورت حال کو تشویش ناک قرار دے کر 25مئی کوپانی کے اخراج کی آخری تاریخ مقرر کردی ہے۔دوسری جانب ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

Leave a Reply

preload preload preload