May 30

ہنزہ (اے آر وائی) چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ندیم احمد نے کہا ہےکہ عطا آباد جھیل میں پانی کی رفتار میں اضافہ کے بعد اسپل وے سے پانی کا اخراج ڈیڑہ سو کیوسک سے تجاوز کرگیاہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے پانی کے قریب نہ جانے کی اپیل کی ہے.

این ڈی ایم اے کے چیئرمین کا کہنا ہےکہ پانی کی رفتار آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے اور اگلے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے اہم ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکےلئے تیاریاں مکمل ہیں ۔دوسری جانب اسپیکرگلگت بلتستان اسمبلی وزیربیگ نے کہا کہ ڈاؤن اسٹریم سے بارہ ہزار اور اپر اسٹریم سے چار ہزار افراد کو محفوط مقامات پر منتقل کیاگیا۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ ضمیر عباس کاکہناہےکہ اسپل وےسے پانی کا بڑا ریلہ نکلنے کی صورت میں ڈاؤن اسٹریم کے علاقوں کا زیرآب آنے کا خدشہ ہے ، انکا کہنا تھا کہ متاثرین کےلئے تین ہفتے کی خوراک کا ذخیرہ موجود ہے ۔ جھیل میں پانی کی آمد تین ہزار کیوسک سے زائد ہے

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

Leave a Reply

preload preload preload