May 28

گلگت +چلاس (کے ٹو) ڈپٹی کمشنر دیامر سبطین احمد نے عطا آباد جھیل کی خطرناک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دیامر کی حدود میں شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے جمعہ کے صبح9 بجے سے مکمل بند کرنے کاحکم دیا ہے انہوں نے کہا کہ شاہراہ قراقرم دریائے سندھ کے ساتھ ملحقہ ہے عطا آباد جھیل ٹوٹنے کی صورت میں کسی قسم کے جانی نقصانات کم سے کم ہونے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ دیامر کے تمام نشیبی علاقوں سے لوگوں کا انخلا مکمل ہوچکا ہے اورپولیس موبائل شاہراہ قراقرم ہر جگہ جگہ الرٹ ہیں جبکہ تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ دریائے سندھ کے دونوں اطراف 60 فٹ پر دفعہ144 پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور کوئی فرد اس کی خلاف ورزی کرے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔دریں اثناءعطا آباد جھیل میں پانی کی سطح اور سپل وے کے درمیان صرف چار فٹ پانچ انچ کا فاصلہ رہ گیا ہے ماہرین کے مطابق اگلے 24 سے36 گھنٹے کے درمیان جھیل کے اوپر سے سپل وے کے ذریعے پانی کا اخراج شروع ہونے کا امکان ہے جھیل سے پانی کے ممکنہ سیلابی ریلے سے پیدا ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر گلگت انتظامیہ نے شام چھ بجے سے شاہراہ قراقرم پر گلگت اور ہنزہ کے علاوہ نگر نومل اور نلتر روڈ پر بھی ٹریفک بند کرنے کے احکامات غیر معینہ مدت کیلئے جاری کردیئے ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک آرمی کی ایک انفنٹری بٹالین کے علاوہ پولیس اوردیگر پیرا ملٹری فورسز کے ا ہلکار نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی انجمن ہلال احمر سماجی تنظیم فوکس اسماعیلی بوائے سکاﺅٹس اورمقامی رضا کار سول انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں ہنزہ نگر گلگت اور ضلع دیامر میں تمام ریڈزونز کی رہائشی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ریڈزونز میں رہائش رکھنے اور داخل ہونے پر دفعہ144 نافذ کردی گئی ہے گلگت سے ہنزہ تک مختلف مقامات کے علاوہ تمام تھانوں میں کنٹرول رومز قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ پاک آرمی نے ایف سی این اے ہیڈکوارٹز گلگت میں ایک جدید کنٹرول روم قائم کردیا ہے جس میں آپٹیکل فائبر کیبل سے منسلک کلوزسرکٹ کیمروں کے ذریعے جھیل سے پانی کے اخراج کو مانیٹر کیاجارہا ہے اس کے علاوہ گلگت اور ہنزہ کے درمیان لوگوںکو ممکنہ خطرے سے پیشگی آگاہ کرنے کے لیے جدید الارمنگ اور سائرن سسٹم بھی نصب کردیا گیاہے۔عطاءآباد جھیل میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد جمعرات کو شاہراہ قراقرم کو گلگت کے مقام سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق جھیل میں پانی کی سطح سپل وے تک پہنچ گئی ہے اور جھیل سے پانی کے اخراج کا امکان بڑھ گیا ہے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر گلگت سے ہنزہ آنے والی سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے تاکہ جھیل میں شگاف پڑنے کی صورت میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ واضح رہے کہ یہ سڑک دریائے ہنزہ کے ساتھ ساتھ چلتی ہے

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

Leave a Reply

preload preload preload