May 09

گلگت(بادشمال) گورنرگلگت بلتستان ڈاکٹرشمع نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے گلگت بلستان پر کوئی توجہ نہیں دی جس کے باعث یہ علاقہ غربت اور پسماندگی کا شکار بنارہا پاکستان بیپلزپارٹی کی حکوت نے ماضی کی روایات سے ہٹ کر ان علاقوں میں اصلاحات کا عمل شروع کرتے ہوئے داخلی خود مختاری دیکر پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کونسل بااختیار قانون ساز اسمبلی گورنر وزیراعلی صوبائی وزرا اور مشیر دیئے موجودہ حکومت نے جومقام دیا ہے وہ دوسرے صوبوں کے مساوی ہے یہاں گرلزکالج میں دوروزہ خواتین میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں.انہوںنےکہا کہ گلگت بلستان میں صحت کا شعبہ زوال کا شکار ہے اس شعبے میں بہتری پیدا کرکے خواتین کوبھی صحت کی تعلیم دینے کے منصوبے شروع کئے جائیں گے.انہوں نے کہا کہ جلد ہی خواتین یونیورسٹٰی اور گلگت بلستان میں پہلے میڈیکل کالج کاقیام عمل میںلایا جائے گا. ڈاکٹر شعع نے خواتین پرزور دیا کہ وہ جدید تعلیم کے حصول پرتوجہ دیں کیونکہ تعلیم ہی عورت کا اصل زیور ہے

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

Leave a Reply

preload preload preload