گلگت ( کے ٹو ) مسلم لیگ”ق“ گلگت بلتستان کی انچارج وممبر قومی اسمبلی محترمہ ماروی میمن نے کہاکہ عطا آباد جھیل
کے متاثرین کے مسائل قومی اسمبلی میں اٹھاﺅنگی ہم متاثرین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں یہ بات انہوںنے قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے بوائز ہاسٹل میں متاثرین فیض آباد کیلئے قائم کئے گئے امدادی کیمپ میں دورے کے دوران متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت کے نتیجے میں بننے والی جھیل حکومت کی سستی اور غفلت کی وجہ سے واٹر بم کی صورت اختیار کرچکی ہے جھیل کے ٹوٹنے سے بہت بڑے پیمانے پرتباہی ہوسکتی ہے انہوںنے نہایت افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ خیموں میں متاثرین کیلئے پنکھے اورخوراک کامناسب انتظام نہ ہونا اور مال مویشیوں کورکھنے اور ان کے لئے چارے کابندوبست نہ کرنا اور سراسر ناانصافی ہے انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو قومی اسمبلی میں اٹھاﺅنگی اور ان کے حل کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کوبروئے کار لاﺅنگی اس دوران مسلم لیگ”ق‘گلگت بلتستان کے صدر وگلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کے ممبر مرزا حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی عدم دلچسپی اورسستی کی وجہ سے ہنزہ عطا آباد جھیل کامسئلہ سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل ”ق“ رجسٹرڈ متاثرین کے قواعد وضوابط اوران کو درپیش مسائل کے بارے میں رپورٹ مرتب کررہی ہے تاکہ ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جاسکیں ا س موقع پر پی ایم ایل ”ق“ شعبہ خواتین گلگت بلتستان کی صدر محترمہ نورالعین نے کہا کہ امدادی کیمپوں میں دورہ کرنے کامقصد یہاں پر مقیم خواتین وحضرات اوربچوں کے مسائل جاننا ہے اوران مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقداما ت اٹھائے گی اس موقع پر متاثرین نے پی ایم ایل ”ق“ کے وفد کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کایقین دلایا


