May 06

گلگت(کے ٹو) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے عطا آباد جھیل سے کچھ عرصہ بعد پانی کے اخراج کے موقع پر ممکنہ سیلاب کی زد میں آنے والے ہنزہ نگر اور گلگت کے نشیبی علاقوں کے لیے گندم کا کوٹہ فوری طورپر مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے بدھ کے روز سیکرٹری خوراک فداحسین کو اپنے دفتر طلب کرکے وزیراعلیٰ نے انہیں سختی سے ہدایت کی کہ آنے والے دنوں میں ممکنہ طورپر متاثرہونے والے ان علاقوں میں خوراک اور بالخصوص گندم کی کمی کی کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے وزیراعلیٰ نے کہا کہ نہ صرف سپلائی بلکہ گندم کی شفاف تقسیم کو بھی یقینی بنایا جائے اور گندم کی بلیک مارکیٹنگ میں محکمے کا جو بھی اہلکار ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے بعدازاں وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ نے کے پی این سے بات چیت کرتے ہئے عطا آباد جھیل کے پھٹنے یا ٹوٹنے کی تمام اطلاعات اور افواہوں کو غلط اور من گھڑت قرار دے کر مسترد کردیا انہوں نے کہاکہ جھیل کے ٹوٹنے کی افواہیں مایوس اور تخریبی ذہن رکھنے والے عناصر پھیلارہے ہیں جن کا مقصد لوگوں میں خوف وہراس اور افراتفری پیدا کرنا ہے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ درست ہے کہ آئندہ ایک ڈیڑھ ماہ کے بعد جب جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہوگا تو اس وقت دریائے ہنزہ میں سیلابی صورتحال کا ضرور سامنا ہوسکتا ہے اور اس کے نتیجے میں ہنزہ نگر اور گلگت کے نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلے سے نقصانات بھی ہوسکتے ہیں تاہم جھیل کے ٹوٹنے اور اس سے ہونے والی تباہی کا جو نقشہ پیش کیا جارہا ہے اور جو خود ساختہ قیاس آرائیاں اور پیش گوئیاں کی جارہی ہیں ان کا حقیقت سے دور کا بھی تعلق نہیں کیونکہ ماہرین کے مطابق عطا آباد ڈیزاسٹر کے نتیجے میں بننے والی جھیل کی ہیت ایسی ہے کہ اس کے ایک دم سے ٹوٹنے یا پھٹنے کا کوئی امکان نہیں ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نشیبی علاقوں میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور جھیل سے لے کر گلگت تک مختلف مقامات پر دریا کے کنارے لیزر ریز کا رخود کا نظام نصب کردیا گیا ہے جس کے ذریعے سیلاب کی بروقت اطلاع الارم کی شکل میں مل جائے گی وزیراعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جھیل ٹوٹنے سے متعلق افواہوں پر ہرگز کان نہ دھریں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گلگت دنیور اور ہنزہ میں آر سی سی پلوں کی تعمیرمیں غیر معمولی تاخیر اور محکمہ ورکس کی غفلت کاسختی سے نوٹس لیا گیا ہے اور اس حوالے سے سپریم اپیلٹ کورٹ نے بھی سوموٹوایکشن لیا ہے اس لیے اس پر مزید تبصرہ مناسب نہیں

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

One Response to “جھیل ٹوٹنے کی افواہیں تخریبی ذہن رکھنے والے پھیلارہے ہیں:وزیراعلیٰ”

  1. ALTAF HUSSAIN SHOTO says:

    shs sab ap ki zehniyat ka b oata chal jaie ga pahly urdu bholna sekho phair bat ksro wafadr wafaq k

Leave a Reply

preload preload preload