May 29
اسکردو (جنگ) اسکردو کے سب ڈویژن کھرمنگ کے حسینی ٹاپ کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ ہونیوالے بیس افراد میں سے19افراد گلتری پہنچ گئے جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے۔ذرائع کے مطابق27 مئی کو اسکردو سے 20افراد طورغم کے راستے تحصیل گلتری جانے کیلئے پیدل روانہ ہوئے تھے تاہم گزشتہ رات حسینی ٹاپ کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے لاپتہ ہوگئے۔ کمشنر بلتستان ڈویژن ڈاکٹر ساجد چوہان کے مطابق لاپتہ ہونے والے19 افراد گلتری پہنچ گئے ہیں جبکہ ایک شخص اب بھی لاپتہ ہے۔ جسے تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
