Apr 06

گلگت (کے ٹو) رابطہ کمیٹی گوجال نے سات نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر11اپریل تک مطالبات پورے نہ ہوئے تو مقررہ تاریخ کے بعد پورے گوجال میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائے گی یہ اعلان سانحہ عطا آباد کے تین ماہ مکمل ہونے پر اتوار کو گوجال کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ”گلمیت “ میں ہونے والے ا یک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے موقع پر مقررین نے کیا مظاہرین سے خطاب کرنے والوں میں نمبردار گوہر شاہ ، نمبردار بائی نظر شمیم ، حسن بی بی اورریحان شاہ شامل تھے مظاہرین نے گلمیت میں تحصیلدار کے دفاتر کاگھیراﺅ کیا اور وہاں 5گھنٹے تک دھرنا دیا اس موقع پر حکومت کو 7نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحصیل گوجال کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے سے متعلق حکومتی اعلان کا سرکاری نوٹیفکیشن فوری طورپر جاری کیاجائے آئین آبادکے بے گھر ہونے ہوالے400افراد کی بحالی اور آباد کاری کوفوراً یقینی بنایاجائے کہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے بار بار اعلانات کے باوجود گوجال میں اب تک آپریشن تھیڑ کے قیام میں غیرمعمولی تاخیر کانوٹس لے کراس اعلان کو بلاتاخیر عملی جامہ پہنایا جائے گوجال میں بجلی کی سپلائی بحال کی جائے نمبر 5یہ کو گوجال میں این جی اوز کوکام کرنے کی اجازت دی جائے نمبر6یہ کہ گوجال میں ایک سال کیلئے فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنایاجائے گوجال کے لوگوں کو صرف شناختی کارڈ پر چین آنے جانے کی اجازت دی جائے، مقررین نے کہا کہ اگر یہ 7 مطالبات آئندہ چند روز کے اندر منظور ہوکر ان پرعملدرآمد نہ ہوا تو 11اپریل کے فوراًبعد رابطہ کمیٹی متاثرین گوجال کی کال پر نہ صرف پورے تحصیل گوجال میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائے گی بلکہ براستہ خنجراب چین تک گوجال کے عوام لانگ مارچ کرکے چینی حکومت سے مداخلت ا ورمدد کی درخواست کرینگے مقررین نے تحصیل گوجال کے تمام طلبہ وطالبات کی فیسیں معاف کرنے کے اعلان پربھی اب تک عملدرآمد نہ ہونے پرافسوس کااظہار کیا ۔
Picture source Pamirs Times

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

3 Responses to “گوجال رابطہ کمیٹی نے سول نافرمانی تحریک شروع کرنے کااعلان کردیا”

  1. Khalid Nadeem Hunzai & Iqbal Nomali says:

    gojal k bahioon ko kabhi bhi tanha nahi chodin gay

  2. iqbal nagari says:

    hum ahaliyan nagar govt say mutaliba kurtay hain ki wo forun gojal kay mazloom awam kay masail ki taraf tawajoo day.hum gojal kay awam kay dukh dard may barabar kay shareekh hain.

  3. Muhammad Kashif Ali says:

    Ma agarcha ap say door hun magar ma ap k mutalbay ki himayat karta hun.
    Kashif
    Lahore

Leave a Reply

preload preload preload