گلگت(کے ٹو)سہارا امہ آرفنزایجوکیشنل سنٹرکنوداس میں ایک تقریب منعقدہوئی جس میں بیت المال کی جانب سے 70بیوہ خواتین کوفی کس
پانچ ،پانچ ہزارروپے تقسیم کئے گئے اس دوران پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدرحافظ حفیظ الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت میں مذہبی منافرت کی وجہ سے سینکڑوں خواتین بیوہ ہوچکی ہیں اورہزاروں بچوں کے سروں سے باپ کاسایہ اٹھ چکا ہے انہوں نے کہا کہ آج ان بیوہ خواتین اوریتیم بچوں کودیکھ کردل خون کے آنسورورہاہے انہوں نے کہا کہ عوام مذہبی منافرت کوختم کرکے اتحادبین المسلمین کوفروغ دیں اوربھائی چارہ قائم کریں تاکہ مزید خواتین بیوہ ہونے سے بچ سکیں انہوں نے سہارا امہ آرفنز کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا تقریب میں اے جی پی آر کے ڈپٹی اکاوٹنٹ جنرل محمداقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سہارا امہ آرفنز بیواﺅں اوریتیموں کی کفالت کے لئے جوکردارادا کررہا ہے وہ قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ ان بچوں کویتیم کہنا مناسب نہیں ہے بلکہ معاشرے کے ہرفرد کوان سے پیاروشفقت سے پیش آنا چاہیے انہوں نے ادارے کے حکام کواپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وویمن ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی پروگرام آفیسر محترمہ تسلیم اختر نے کہا کہ وویمن ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے سہارا امہ آفنزسنٹرمیںسلائی کڑھائی سنٹرکھولا گیا ہے تاکہ خواتین سالائی کڑھائی کی تربیت حاصل کرکے اپنے لئے روزگارکماسکیں انہوں نے کہا کہ وویمن ڈویلپمنٹ مستقبل میں بھی اس ادارے میںمختلف منصوبے شروع کرے گا جس سے خصوصاً بیواﺅں اوریتیم بچوں کوفائدہ ملے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل ن کے رہنما کیپٹن(ر)محمدشفیع نے کہا کہ دین اسلام امن وسلامتی کادرس دیتا ہے اوراسلام میں ایک انسان کی قتل کوپوری انسانیت کاقتل پراردیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ علاقے میں بسنے والے ہرفرد کوبنیادی ضرورت امن ہے امن ہوگا توترقی ہوگی اورامن سے ہی مسائل کاخاتمہ ہوگا انہوں نے سہارا امہ آرفنزکے لئے نقد5ہزارروپے عطیہ بھی دیا تقریب کے دوران بچوں نے ٹیبلوز،ملی نغمے اورخاکے بھی پیش کیے
