گلگت (خبرنگارخصوصی) قراقرم نیشنل موومنٹ اور قراقرم لائر فورم کاہنگامی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کے این ایم کے مرکزی چیئرمین فرزندان قراقرم کرنل (ر)وجاہت حسین کرنل (ر) نادرحسن سمیت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین اوردیگر رہنماﺅں کو90 دنوں کے لیے علاقہ بدر کرنے کے حوالے سے گفت وشنید ہوئی ان کی گرفتاریوں اور ان کو علاقہ بدر کرنے کو قوم پرستوں کے خلاف کریک ڈاﺅن قرار دیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے این ایم کے سیکرٹری جنرل افسر جان وطن یار نے کہاکہ اس دھرتی کے عوام نے پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں اور آج ہمیں اس کا صلہ یہ دیا گیا ہے کہ ہمیں بولنے کا بھی حق حاصل نہیں ہے انہوں نے 28 اپریل 1949ءکے معاہدہ کراچی کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اس معاہدے میں اس دھرتی کے عوام کی رائے شامل نہیں ہے اس لیے ہم اس معاہدے کو کبھی قبول نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ علاقہ بدر کیے جانے والوں کو فوراً واپس لایا جائے بصورت دیگر تمام حالات کی ذمہ داری گلگت بلتستان انتظامیہ اور قانون ساز اسمبلی پر عائد ہوگی
