Apr 13

گلگت(کے ٹو) محکمہ صحت گلگت بلتستان میں پہلی بار بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے عمل میں لائے گئے ہیں اور ڈائریکٹر ہیلتھ سمیت گلگت بلتستان کے تمام سات اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور محکمہ صحت کے دیگر سینئر افسروں کو تبدیل کر دیا گیا ہے گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری کی منظوری سے محکمہ سروسز گلگت بلتستان کی جانب سے پیر کے روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد نظیم خان کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز گلگت بلتستان کے عہدے سے تبدیل کر کے پراونشل کوآرڈینیٹر ایم این سی ایچ بنا دیا گیاہے جبکہ ان کی جگہ ڈاکٹر غلام علی کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز گلگت بلتستان تعینات کر دیا گیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر بہرام خان کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت ، ڈاکٹر محمد اقبال بیگ کو ای پی آئی سے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلتستان ریجن ڈی ایچ او گلگت ، ڈاکٹر وزیر محمد کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز محمد رضا کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس ، ڈی ایچ او استور ڈاکٹر رشید احمد کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز گلگت، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سکردو، ڈاکٹر علی گوہر کو ٹرینگ کوآرڈینیٹر ایم این سی ایچ ضلع سکردو ، ڈاکٹر سلیم الدین کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلتستان سکردو بنا دیا گیا ہے دوسری جانب پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کے تمام کے تمام سات اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ایک ساتھ تبدیل کیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایچ او سکردو ڈاکٹر غلام مہدی کو تبدیل کر کے ڈی ایچ او گلگت جبکہ ان کی جگہ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ذاکر حسین کو ڈی ایچ او سکردو بنا دیا گیا ہے ڈی ایچ او دیامر ڈاکٹر شیر حافظ کو ڈی ایچ او غذر بنا دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ڈاکٹر محمد یخیٰ خان کو ڈی ایچ او دیامر بنایا گیا ہے ڈی ایچ او غذر ڈاکٹر سید اسرار حسین شاہ کو غذر سے تبدیل کر کے ڈی ایچ او استور بنا دیا گیا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایم این سی ایچ ڈاکٹر سید صادق شاہ کو ڈی ایچ او گانچھے مقرر کر دیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گلگت کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہنزہ نگر تعینات کیا گیا ہے ہنزہ نگر ضلع بننے کے بعد پہلی بار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے اس طرح ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ہسپتال گلگت ڈاکٹر اقبال رسول کو پرونشل پروگرام منیجر ای پی آئی گلگت بلتستان لگایا گیا ہے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو ڈاکٹر محمد قاضی سلیم کو تبدیل کر کے پرنسپل ہیومن ریسورس سنٹر سکردو ڈاکٹر خواجہ محمد نسیم کو تبدیل کر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خپلو لگا دیا گیا ہے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وزیر رضا کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو تعینات کیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ ہیلتھ آفیسر گاہکوچ ڈاکٹر شکیل احمد کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گاہکوچ مقرر کیا گیا ہے علاوہ ازیں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر ڈاکٹر سرجن محمد اقبال کو گلگت سے ڈی ایچ کیو چلاس جبکہ ان کی جگہ ڈاکٹر سرجن جاوید احمد کو چلاس ہسپتال سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت میں سرجیکل سپیشلسٹ مقرر کیا گیا ہے

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

Leave a Reply

preload preload preload