Apr 02
| گلگت (بختاور شاہ ) . اگر ہنزہ گوجال کے موجودہ اور سابق نمایندے عوام کے ساتھ مخلص ہیں اور ان کے حقیقی مسا یل سننا اور حل کرنا چاہتے ہیں تو چوری چھپے آنے کی بجائے عوام کو پہلے سے بتا کر گوجال کے دورے کریں. چوری چھپے ہیلی کاپٹر میں آکر واپس چلے جانا اورحکومتی کارندوں کی ہاں میں ہاں ملا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی روش علاقے کے ساتھ غداری کے مترادف ہے. ان خیالات کا اظہار متاثرین گوجال کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے گلگت میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران کی. انہوں نے کہا کہ نزیر صابر عوامی نمایندؤں کو اپنی مرضی سے ہانکنے کی کوشش ترک کرے اور علاقے کے بیٹے کی حیثیت سے اصلی عوامی مسا یل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے |
