Apr 29

گاہکوچ(کے ٹو) بی این ایف کے قائد نوازخان ناجی ،بی این ایس او کے ترجمان یاور علی بالاروبی این ایف رہنماﺅں علی محمد ، محمدفاروق منظوراحمدنے کہا ہے کہ قوم پرست رہنماءشفقت علی انقلابی اور دیگر قوم پرستوں کے خلاف کریک ڈاﺅن ریاستی بدمعاشی کی بدترین مثال ہے انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت کے دوران قوم پرستوں کے خلاف کارروائی ظلم اور زیادتی کی انتہا ہے قوم پرستوں کے خلاف کریک ڈاﺅن سے عوام کے درمیان نفرتیں مزید بڑھ جائیں گی ۔ اور اس عمل سے قوم پرستوں کے موقف میں مزید تناﺅ پیدا ہوگا۔ جو کسی صورت نا اہل حکمرانوں کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر قوم پرستوں کے گرد گھرا تنگ کرکے اپنی مرضی کے فیصلے مسلطہ کرنے کی پالیسی پر کام ہو رہاہے ۔ حکمرانوں کو اپنی ماضی سے سبق حاصل کرناہوگا اور آواز دبانے کی روایت کو ختم کرکے سب کو برابر کے شہری بننے کا موقع دینا ہوگا انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام علاقہ بدر اور گرفتارقوم پرستوں کو فوری رہا کیا جائے۔

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

One Response to “قوم پرستوں کے خلاف کریک ڈاﺅن ریاستی بد معاشی کی بدترین مثال ہے ، نواز ناجی”

  1. khalid nadeem hunzai BNSO says:

    qoom parastoon ki giriftari k khilaf hum pur muzamad krte hain.or qoomparastoon ko fori tur par riha kiya jaye hokmat pakistan ke hokmuran qoomparastoom ko dabana chahte hay. hum apne hoqoq kelye ladte rahange darti ki pehchan kelye judojehad karna hamari boniyadi haq ha is kelye humain koi bhi nahi rook saakta.

Leave a Reply

preload preload preload