Apr 21

گلگت(کے ٹو) قانون ساز اسمبلی کے تیسرے اجلاس کا دوسرا دن بھی گرما گرم رہا منگل کو سپیکر وزیر بیگ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں جب حکمران جماعت پی پی پی کے رکن ڈاکٹر علی مدد شیر نے امن وامان کی صورتحال پر تقریر کرتے ہوئے جب وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کے خلاف آزاد رکن اسمبلی سید رضی الدین رضوی کے بیان کی مذمت کی تو آزاد رکن اسمبلی دیدار علی اپنی نشست پر کھڑے ہو گئے اور نہ صرف علی مدد شیر کو مزید بولنے سے روک دیا بلکہ پیپلزپارٹی کی حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اس موقع پر دیدار علی نے سخت اور گونج دار آواز میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی وعدہ خلافی کے خلاف ہمیں بولنا چاہئے مگر ہم خاموش ہیں اور پیپلزپارٹی کے ممبران الزام تراشی پر اتر آئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی ممبران نے اس طرح الزام تراشی جاری رکھی تو پھر ہم بھی بولیں گے اور پیپلزپارٹی کے بعض ذمہ دار عہدیدار اور ممبران اسمبلی کے بارے میں ہمارے پاس ایسی باتیں ہیں جو اس ایوان میں بیان کریں گے تو یہ لوگ منہ چھپا کر بھاگ جائیں گے انہوں نے کہاکہ گذشتہ دنوں کابینہ کے اعلان کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی نے پورے گلگت شہر میں فائرنگ کی اور اس دوران پیپلزسیکرٹریٹ میں بھی فائرنگ کی اور الزام دوسروں پر لگایا جا رہا ہے یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے دیدار علی کی اس تقریر کے دوران پورے ایوان میں سناٹا چھا گیا اور کوئی بھی رکن اسمبلی علی مدد شیر کی حمایت میں کھڑا نہیں ہوا جس کے بعد علی مدد شیر نے مزید تقریر نہیں کی اور خاموش ہو گئے اجلاس کے دوران ایک موقع پر جب ڈپٹی سپیکر جمیل احمد اجلاس میں امن وامان کے حوالے سے ہونے والی بحث میں حصہ لینے کیلئے کھڑے ہو گئے تو دیدار علی بھی کھڑے ہو گئے اور اعتراض کیا کہ ڈپٹی سپیکر پورے ہاﺅس کے ڈپٹی سپیکر ہیں اس لئے یہ تقریر نہیں کر سکتے ہیں ڈپٹی سپیکر نے بحیثیت ممبر بھی بولنے کی کوشش کی مگر دیدار علی نے اعتراض جاری رکھا جس پر سپیکر نے ڈپٹی سپیکر کو بیٹھنے کی ہدایت کی اور جمیل احمد تقریر نہ کر سکے ایک موقع پر سپیکر وزیر بیگ نے دیدار علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر اور ممبران بھی ہیں ان کو بھی بولنے کا موقع دیا جس پر دیدار علی نے برجستہ کہا کہ آپ بے فکر رہیں تمام ممبران اسمبلی کو بولنے کا پورا موقع دیا جائیگا۔منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں پیش ہونے والی تمام قراردادیں اپوزیشن ممبران جانباز خان، مرزا حسین اور بشیر احمد نے پیش کیں جس پر سپیکر وزیر بیگ نے کہا کہ تمام بزنس اپوزیشن پیش کر رہی ہے آئندہ حکومتی بنچوں سے بھی قراردادیں اور مسائل پیش ہونے چاہئیں دوران اجلاس مسلم لیگ(ق)کے مرزا حسین اور آزاد رکن اسمبلی دیدار علی مسلسل بولتے رہے جبکہ پیپلزپارٹی کے زیادہ تر ممبران خاموشی سے تقریر سنتے رہے صرف علی مدد شیر نے بولنے کی کوشش کی مگر دیدار علی کی مداخلت کے بعد وہ نہ صرف خاموش ہو گئے بلکہ دیدار علی سے معذرت بھی کر لی

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

2 Responses to “قانون ساز اسمبلی کے تیسرے اجلاس کا دوسرا دن بھی گرما گرم”

  1. Dr.Nizar. says:

    Awami numaindo apas my ladty raho,,ka b awami masail ki taraf tawajo na do.
    GEO HUKUMRANO GILGIT BALTISTAN.

  2. ali says:

    is nice begning keep it up…………………………..

Leave a Reply

preload preload preload