اسلام آباد(کے ٹو) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں موجودہ سال بحران پرجلد قابو پالیا جائیگا اوراس
سلسلے میں مرکز سے مسلسل رابطے میں ہیں بہت جلد عوام خوشخبری سنیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی رات کے پی این سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیا نظام ہمارے لیے ایک ٹیسٹ کیس ہے اور ہمیں اس کو کامیاب بنانے کیلئے مشترکہ طورپر جدوجہد کرناہوگی جب تک اپنے اندر برداشت کامادہ پیدا نہیں کیاجائیگا تب تک آگے نہیں بڑھا جاسکتا انہوں نے کہاکہ خطے میں وفاق کی جانب سے ریلیز میں تاخیر کے سبب مالی بحران پیدا ہوا ہے تاہم اس بحران کو ختم کرنے کیلئے صوبائی حکومت جامع منصوبہ تیار کررہی ہے اور اس سلسلے میں مرکز سے ہم مسلسل رابطے میں ہیں لہٰذا عوام کو مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا نیا سیٹ اپ موجودہ حکومت کی جانب سے خطے کے عوام کیلئے عظیم تخفہ ہے تاہم بعض قوتیں پھربھی خوش نہیں ہیں اورسازشیں کررہی ہیں۔مگر ہم یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ حکومت ہر سازش کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی

Mr so-called cheap minister… let me know when are you imposing taxes on the people of Gilgit-Baltistan?