سکردو(کے ٹو) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کو گلگت بلتستان کے دورے کی باضابطہ دعوت دیدی ہے دعوت انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذریعے ان تک پہنچائی ہے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے سید مہدی شاہ نے کہاہے کہ شعیب ملک ایک قومی ہیرو ہیں ان کی گلگت بلتستان آمد ایک نیک شگون ثابت ہوگی گلگت بلتستان میں بھی ان کے بہت سارے مداح موجود ہیں اور وہ ان سے ملنے کے لیے بے چین ہیں انہوںنے کہا کہ ثانیہ مرزا کو خطے میں باقاعدہ طورپر سرکاری پروٹوکول دیا جائیگا اور انہیں جگہ جگہ پر گھمایا جائیگا اور غذر پھنڈر ,ہنزہ نگر دیوسائی میدان, سدپارہ جھیل, شنگریلا جھیل خپلو, چلاس شگرفورٹ کے ٹو بیس کیمپ,بلتت التت فورٹ اور دیگر تاریخی مقامات کی سیر کرائی جائیگی انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان دنیا کا حسین ترین علاقہ ہے یہاں قومی ہیروز کی آمد سے ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں ہموار ہونگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی ہیروز کو دعوت دینے کیلئے اتحادیوں سے مشاورت کی ضرورت نہیں ہے اور اگر کسی نے اعتراض کیا تو ذاتی حیثیت سے ان کے استقبال کیلئے اہتمام کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اول تو مجھے امید ہے کہ میری اتحادی جماعتیں کوئی اعتراض نہیں کریں گی اور یہ کوئی ایشو بھی نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ ثانیہ مرزا میری پسندیدہ کھلاڑی ہیں ان کی علاقے میں آمد کے موقع پر پرتپاک استقبال کیاجائیگا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ بڑے مہمان نواز ہیں اور وہ مہمان نوازی کی اپنی بہترین روایات کو برقرار رکھیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ وہ قومی ہیروز کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرے وہ اسی مقصد کیلئے کئی اہم نوعیت کے منصوبوں پر کام کررہی ہے

Mr Mehdi Shah alias Scumbab… the resources of Gilgit-Baltistan does not belong to your father, but they are the property of the people of the Gilgit-Baltistan.
In spite of playing media stunts you should spend these resources for the people’s betterment.
Mr Mehdi Shah alias Scumbag… the resources of Gilgit-Baltistan does not belong to your father, but they are the property of the people of the Gilgit-Baltistan.
In spite of playing media stunts you should spend these resources for the people’s betterment.
tum log pahla apna gar ko sudaro phir dusoro ko dawatdo
mehddi shah safff..wo paysa agar ap mutasreen gojal ko de tho ap ko thora dua mile ga..sach kaho sania ko dakna he?kia dawat…..
mehdi saab… kabi upper hunza k bara ma b chocha ha ya sania ko dehkhna ka mood ha…..