اسلام آباد(کے ٹو) چینی سفیر نے کہا کہ سانحہ ہنزہ کے باعث تاجروں کے ہونے والے نقصانات پر سخت افسوس ہے چینی حکومت تاجروں کے نقصانات کا ازالہ کریگی ان خیالات
کا اظہار انہوںنے گلگت بلتستان کے چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید حسین اور امپورٹرزایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدرمحمد علی قائد کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے تاجر پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کو مستحکم اور خوشگوار بنانے میں پل کاکردارادا کررہے ہیں اور چینی مصنوعات کو ایشیا بھر میں متعارف کرانے میں بھی گلگت بلتستان کے تاجروں کا کردار ہے چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید حسین نے سانحہ عطا آباد کے بعد تاجروں کے مسائل اور شاہراہ قراقرم کی بندش سے تاجروں کے کروڑوںنقصانات پر تفصیل پر چینی سفیر کو بریفنگ دی جاوید حسین نے گلگت بلتستان کے تاجروں کو ویزے کے حوالے سے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا چینی سفیر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ویزے کے حوالے سے مسائل کا حل پہلی ترجیح ہے گلگت بلتستان کیلئے ویزہ پالیسی کو آسان بنایا جائے گا جس کیلئے چین کے اعلیٰ حکام کو سفارشات بھیجی جائیگی انہوں نے کہا کہ عطا آباد اورشاہراہ قراقرم کی بندش سے متاثر ہونے والے لوگوں کی چینی حکومت بھرپور مالی مدد کریگی متاثرین کے مسائل سے چینی حکام آگاہ ہیں ان کی بحالی کیلئے مزیدامداد کیلئے چین کے حکام سے کہوں گا اور چینی ڈونر سے بھی رابطے میں ہیں انہوں نے چیمبر آف کامرس کی دعوت قبول کرتے ہوئے مئی میں گلگت کادورہ کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے انہوں نے تاجروں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہراہ قراقرم توسیعی منصوبے پر بھی کام تیز کیاجائیگا تاکہ پاک چین تجارت میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔
