گلگت(کے ٹو) گورنر گلگت بلتستان ڈاکٹر شمع خالد نے کہا ہے کہ ادب معاشرے کا ایک اہم ستون ہے جو قوموں کی ترقی میں نمایاں کردار
ادا کرتا ہے اور تاریخ معاشرے کے ہر فرد کے کام آتی ہے یہ بات انہوں نے سوموار کے روز گلگت بلتستان کے ممتاز محقق عبدالحمید خاور(مرحوم)کی تحقیق پر مبنی تاریخی کتاب ”تاریخ اقوام دردستان وبلورستان“ کی تقریب رونمائی سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ گلگت اور بلتستان کی الگ الگ تاریخ ہے اور ہماری آنیوالی نسلوں کو اس بات کا بھی علم ہونا چاہئے کہ کس طرح اور کن حالات سے گزر کر ہمارے آباﺅ اجداد نے اس خطے کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ ہونا چاہئے کہ ہم کیسے یہاں تک پہنچے ڈاکٹر شمع خالد نے کہا کہ آج کل نوجوان طبقہ اور بزرگوں کے درمیان بڑا فاصلہ پیدا ہو گیا ہے اس کی وجہ نوجوان طبقے کا تاریخ سے آشنا نہ ہونا ہے ڈاکٹر شمع خالد نے کہا کہ اس کی تاریخ پر مبنی کتابیں اس خطے کے لئے سرمایہ ہوا کرتی ہیں نوجوان نسل کی بھی تاریخ پڑھنی چاہئے انہوں نے کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہے کہ میں نے اپنے پھوپھا (عبدالحمید خاور منصف ) کی کتاب کی رونمائی کی انہوں نے کہا کہ کتاب میں جو واقعات لکھے گئے ہیں وہ تحقیق کے بعد لکھے گئے ہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں اٹھائے گا انہوں نے کہا کہ اس قسم کی تاریخی کتابوں کو گلگت بلتستان کے سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹی کی لائبریری میں بھی ہونا چاہئے تا کہ اس علاقے کی نئی نسل بھی اس کی تاریخ سے واقف ہو جلد اس حوالے سے ایک سرکلر بھی جاری کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جب میں گورنر بنی تو مجھے اس بات کی خوشی تھی کہ میں اپنے علاقے میں جا کر یہاں کے عوام کی خدمت کروں گی اور اس خطے کی خواتین کی حوصلہ افزائی ہو گی ڈاکٹر شمع خالد نے کہا کہ خواتین کو کسی بھی فیلڈ میں دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہئے خواتین کی حوصلہ افزائی ضروری ہے تا کہ وہ محنت کر کے اپنے لئے مقام حاصل کرسکیں انہوں نے کتاب کے مولف عبدالوحید کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کتاب کو شائع کر کے اپنے والد کے نام کو زندہ رکھا ڈاکٹر شمع خالد نے کہا کہ وہ اپنے والد ڈاکٹر محمد اشرف علیک(مرحوم )کے مسودوں کو بھی کتاب کی شکل دیں گی اور انہیں بھی قارئین تک پہنچائیں گی تقریب رونمائی کے دوران گلگت بلتستان کے ممتاز شعرا اور دانشوروں جن میں پروفیسر عثمان علی ، شیرباز علی برچہ، عبدالخالق تاج، سی پی آئی جی (ر) دلپذیر و دیگر نے کتاب کے حوالے سے اپنے مقالے پیش کئے اور حلقہ ارباب ذوق کے شعرا نے اپنا کلام سنایا اس سے قبل گورنر گلگت بلتستان ڈاکٹر شمع خالد نے باقاعدہ کتاب کی رونمائی کی تقریب کا اہتمام حلقہ ارباب ذوق گلگت نے کیا تھا تقریب میں سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی وزیر بیگ ، رکن گلگت بلتستان کونسل مولانا عطا اللہ شہاب، اراکین قانون ساز اسمبلی سعدیہ دانش ، یاسمین نظر ، مہناز ولی اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی پرنسپل عظمیٰ ہارون کے علاوہ عمائدین اور عوام نے بھی شرکت کی ڈاکٹر شمع خالد نے حلقہ ارباب ذوق کے لئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا

GILGIT BALTISTAN tarikhi lihaz se eak alahida hasiyat rakhta hay buroshall dardistan orbolowaristan jese se azim mamlikatey raha hain abhi bhi hamari alag riasat honi chahy chande mafat parast anasir ki waja hamari pehchan kho gai hai
yes you are right