Apr 04

گلگت(کے ٹو)بسین میں گذشتہ شب قتل ہونے والی خاتون کی میت کوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں پوسٹ مارٹم کے بعد جلوس کی شکل میں چیف سیکرٹری آفس کی طرف لے جایا گیا احتجاجی جلوس میں شامل سینکڑوں مظاہرین نے میت کوچیف آفس کے باہرسڑک پررکھ کراحتجاجی دھرنا مظاہرین نے اس دوران غدارحکومت مردہ باد،ناکام حکومت مردہ باد کے نعرے لگائے احتجاجی دھرنے میں شامل مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین شیخ یونس نے کہا کہ شہرمیں ایک عرصے سے دہشت گردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں حکومت حقیقی قاتلوں اورسازشی عناصرکوگرفتارکرنے کی بجائے ہاتھ پرہاتھ دھرے بیٹھی ہے انہوں نے کہا کہ 1988ءسے اب تک ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا تحفظ کرنے والا کوئی نہیں انہوں نے کہا کہ کسی علاقے میںواردات ہونے کے بعد جب قاتل فرارہوجاتے ہیں تواس کے بعد پولیس پہنچ جاتی ہے اورتلاشی لی جاتی ہے اورکسی بے گناہ کوگرفتارکرکے دوچاردنوں بعد رہاکردیاجاتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ناخوشگوارواقعات میںملوث حقیقی ملزمان کوگرفتارکرکے قرارواقعی سزا دے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سیداظہرحسین نے کہا کہ چیف سیکرٹری آفس تک میت کولے کرآنے کامقصد اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا ہے تاکہ انتظامیہ دہشت گردی کے واقعات کاسخت نوٹس لیتے ہوئے حقیقی ملزمان کوقانون کے دائرے میںلاکھڑاکرے سیداظہرحسین نے کہا کہ جب تک گلگت شہرسے دہشت گردی کے واقعات کامکمل خاتمہ نہیں ہوتاہے تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اورظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلندکرتے رہیں گے بعدازاں مظاہرین خاتون کی میت کولے کراحتجاجی جلوس کی شکل میںہسپتال روڈ،خزانہ روڈ اورپونیال روڈ سے ہوتے ہوئے مرکزی امامیہ مسجدپہنچے جہاں پرمقتولہ کی نمازجنازہ آغاراحت حسین الحسینی کی امامت میں ادا کی گئی نمازجنازہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ والجماعت مرکزی جامع امامیہ مسجدگلگت آغاراحت حسین الحسینی نے حکومت کوایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ گلگت شہرمیں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران رونما ہونے والے واقعات خصوصاً نائب تحصیلداراورگذشتہ شب قتل ہونے والی خاتون کے قاتلوں ودہشت گردوں کوپناہ دینے والے سازشی عناصرکوگرفتارکرکے قرارواقعی سزانہیں دی گئی تواپنے تحفظ دفاع کے لئے پالیسی طے کرینگے آغاراحت حسین الحسینی نے دہشت گردی کے واقعات کی سختی سے مذمت کی انہوں نے کہا کہ امن وامان کے مکمل قیام کے لئے تجاویز دیتے ہیں توسیاسی رہنما علماءکی تجاویز پراپناعذر پیش کرتے ہیں اورعلماءکوصرف امن وامان پرہی تقاریرکرنے کا کہا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماﺅں نے ہمیشہ ہماری تجاویز پراختلاف پیش کیا ہے جبکہ سیاسی رہنماﺅں کی بنیادی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ امن وامان کے مکمل قیام کے لئے اپناکردارادا کریں اورانتظامیہ کوامن وامان قائم کرنے اوردہشت گردی کے واقعات کاقلع قمع کرنے کے لئے مجبورکرسکتے ہیں انہوں نے سیاسی رہنماﺅں کودعوت دی کہ وہ آئیں اوربتائیں کہ امن وامان کے قیام کے لئے ان کے پاس علماءسے بہترتجاویز کیا ہیں انہوں نے کہا کہ آج تک گلگت اورگردونواح کے علاقوں میںرونما ہونے والے ناخوشگوارواقعات کے ملزموں اورقتل ہونے والے افراد کے قاتلوں کواول توگرفتارہی نہیں کیاگیا اورغلطی سے کسی قاتل کوگرفتارکیاگیا بھی ہے توایک ہفتے بعد رہا کردیاجاتا ہے جبکہ بے جرم خطا ملت تشیع کے سینکڑوں افراد کوجیلوں میںبندکیاگیا ہے انہوں نے عوامی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایک ماہ کے اندرمقتول شہداءکے قاتلوں اورسازشی عناصرکوگرفتار کیاجائے اورعدالت کے کٹہرے میں لاکھڑا کیاجائے انہوں نے کہا کہ اس ایک ماہ کے عرصے کے دوران اگرکوئی واقعہ رونما ہوا تواس کی تمام ترذمہ داری حکومت پرعائد ہوگی بعدازاں مقتولہ کوسینکڑوں اشکبارآنکھوں کے سامنے سپردخاک کردیاگیادریں اثنا مرکزی انجمن امامیہ کااجلاس امامیہ مسجد میں منعقدہوا جس میں علمائے کرام اورمختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اجلاس میں گلگت شہرمیںدہشت گردانہ کارروائیوں کی بھرپورالفاظ میںمذمت کی گئی خصوصاً گذشتہ شب بسین میں ایک خاتون کوقتل کئے جانے کے اقدام کوانتہائی بزدلانہ قراردیاگیا اجلاس میں متفقہ طورپرایک قراردادبھی منظورکی گئی جس میں کہاگیا ہے کہ انتظامیہ کے بعض آفسردہشت گردوں کی سرپرستی کررہے ہیں اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ ان افسروں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والی خاتون کے اہل خانہ سے ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ دہشت گردوں کوفوراً گرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ اقلیتی آبادیوں میںحکومت سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرے تاکہ وہاں پررہنے والے عوام کوسکیورٹی کے حوالے سے درپیش مسائل سے نجات مل سکے قرارادادمیں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ گلگت شہرمیں امن وامان کے مکمل قیام کے لئے گلگت سکاﺅٹس کوتعینات کیاجائے

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

Leave a Reply

preload preload preload