Apr 18

بی بی سی : اگر آپ نے آئس لینڈ میں آتش فشاں سے دُھواں اُگلنے کے مناظر دیکھیں ہیں تو کیا آپ بھی میری طرح قدرت کے اس نظام کے بنانے اور بگاڑنے پر سوچ رہے ہیں اور کیا آپ کے ذہن میں بھی یہ سوال بار بار ابھر رہا ہے کہ کوئی تو ہے جو اس نظام کو چلاتا ہے۔

یہ کیسا آتش فشاں ہے کہ جس نے یورپ کی فضائی حدود کو کئی روز سے انسانوں کے لئے شجر ممنوعہ بنادیا اور روزانہ دو سو ملین ڈالر کا نقصان کردیا۔
آتش فشاں کے مکمل نقصان کا تخمینہ اربوں ڈالر میں ہے جو ایسے وقت ٹیکنالوجی سے لیس جدید ترین ملکوں کو آنکھ بند کرکے اٹھانا پڑرہا ہے جب معاشی بد حالی نے انہیں جکڑ کے رکھا ہے۔

کوئی ان حالات پر اُف نہیں کرسکتا اور نہ کسی پر الزام ٹھہرایا جا سکتا ہے لیکن جہاں لاکھوں مسافروں کے چہروں پر خوف ہے وہیں دنیا کی بڑی ایئرلاینز اس وقت خود کو سنبھالا دینے کے بیش بہا پلان مرتب کر رہے ہیں اور حکومتیں خاموش آسمان کی اُن بلندیوں کو دیکھ رہی ہیں جہاں کالے بادلوں کے مرغولے معلق ہوگئے ہیں۔

بچپن میں مولوی صاحب نے مذہبی تعلیم دیتے وقت قیامت کے آثار کے بارے میں بتایا تھا لیکن ان کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا پڑے گا اسکی انہیں امید نہیں تھی۔ گوکہ یہ بھی سائنس کی ہی ایجاد ہے کہ اس تباہی کو ہم گھروں میں بیٹھے ٹیلوژن چینلوں پر دیکھ رہے ہیں مگر آئس لینڈ میں آتش فشاں کا پھٹنا جنوب مشرق ایشائی ملکوں میں سونامی ,گلگت بلتستان میں پہاڈ کا گرنا یا پاکستانی کشمیر میں زلزلہ آنے کی ہمیں ابھی تک پیشگی اطلاع کیوں نہیں ملتی۔ کہیں یہ ایسی باتیں تو نہیں کہ جن پر صرف اور صرف اُس کا کنٹرول ہے جو کہیں آسمانوں کی اونچائیوں میں بیٹھا ہے جس کے وجود کو یوروپ کے بعض لوگ سرے سے مانتے نہیں اور جو مانتے ہیں اُن کا ایمان مزید پختہ ہوگیا ہے۔آپ کیا سمجھتے ہیں؟

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

4 Responses to “آتش فشاں یا قیامت کے آثار”

  1. AKBAR JAN says:

    this is the human own mistake. the whole humanity are induldged in humaliation of human being and is based on the proverb that “might is right”.and one or two decade back the needy people are severly tortured.result is that volcanic is errupting.

  2. Sharif Hassan jordan says:

    ye koi pehle waqia nahi he eurpe walo ke lia phir bi on ki aankhain khulaingi nahi kion ki wo samajte hain ki apni dunyawi power se sb kuch ker sakte hian lakin on ko kia pata jo oper batha he os ke samne is power ki koi ahmiayat nahi he or yakeenan ye kayamat ki nishanian hain Allah hum sb ko apni hifazat me rakhe. Ameen

  3. baynam says:

    Europe ke baray may app ka khial man bhi lain lakin app ka hamaray apnay baray main kia khayal hay? Vo to khuda ko nahi mantay ham to man kar bhi ….

  4. abdur Rafiq Dubai says:

    Dear, you are absolutely right. now the whole world specially Europe must accept that there is SOMEONE controlling the whole Universal system. He can make TSONAMIs, can make Hitti or kashmir earthquacks. but my dear one thing is very clear that the europe and the whole world knows all about it but their egos always pulls them agains the REALITY. they want to accept but they scared of their traditions their cultures. we just can pray for them, May Allah open their eyes and hearts to observe the realities and facts about the creation of this Universe.
    once more appreciate for your cute words.

Leave a Reply

preload preload preload