اسلام آباد( کے ٹو) گلگت بلتستان کی گورنر ڈاکٹر شمع خالد نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کرپشن کاخاتمہ ، امن وامان کی صورتحال میں بہتری اورخواتین کی ترقی ان کی اولین
ترجیحات ہیں گلگت بلتستان کی پہلی خاتون گورنر بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی ڈاکٹر شمع خالد نے اپنے عہدے کا حلف لینے کے بعد کے پی این کو اپنا پہلا خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں گڈ گورننس ان کی اولین ترجیح ہے ان کا کہنا تھا کہ جب تک گورننس بہتر نہیں ہوتی اس وقت تک چاہے جتنے بھی وسائل مل جائیں توہماراخطہ ترقی نہیں کرسکتا انہوںنے کہا کہ گڈ گورننس کیلئے وہ گلگت بلتستان کے تمام لوگوں کو ساتھ لے کرچلیں گی انہوںنے کہا کہ صدرآصف علی زرداری نے جو اعزاز انہیں بخشا ہے وہ اس کی لاج رکھنے کیلئے دن رات محنت کریں گی ان کا کہنا تھا کہ صدرآصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کو جو حقوق دئیے ہیں اورجو محبت اس پارٹی نے اس خطہ کے لوگوں کو دی ہے وہ اس کاجواب اچھی اور صاف ستھری حکومت کے ذریعے انہیں دینے کی کوشش کریں گی ان کا کہنا تھا کہ ان کیلئے یہ دہرا چیلنج ہے ایک طرف اس خطہ کو پہلی مرتبہ مکمل طورپر بااختیار بنایا گیا ہے اور دوسری طرف مجھے ایک خاتون ہوتے ہوئے پہلی گورنر مقررکیا گیا ہے انہوںنے کہا کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام اورپاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کی توقعات پرپورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گی کرپشن کے معاملہ پہ ا ن کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس ایک ایک پائی عوام کی امانت ہوتی ہے سرکاری وسائل میں سے ایک پائی کی کرپشن در اصل عوام کے ساتھ براہ راست دشمنی کے مترداف ہے ڈاکٹرشمع خالد نے کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں کرپشن کو برداشت نہیں کریں گی انہوںنے کہا کہ انہیں گلگت بلتستان کے عوام کی حالت کابخوبی اندازہ ہے اس خطہ میں غربت اوردوسرے بے شمار مسائل ہیں جب تک کرپشن کاخاتمہ نہیں ہوگا اس وقت تک غربت بھی کم نہیں ہوسکتی ان کاکہنا تھا کہ کرپشن عوام کے پیسے پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے وہ عوام کے پیسے پر کسی کو بھی ڈکیتی نہیں ڈالنے دیں گی انہوںنے کہاکہ جب تک امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں ہوگی اس وقت تک نہ تو اس خطہ میں کوئی سرمایہ کاری ہوگی اورنہ ہی یہ خطہ ترقی کرسکے گا ڈاکٹر شمع خالد کا کہنا تھا کہ امن عامہ کے حوالے سے انہیں جو بھی ضرورت اقدامات کرنا پڑے وہ ضرور کریں گی ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی ترقی ان کی ا یک اوربڑی ترجیح ہے ان کا کہنا تھا کہ ایک خاتون ہونے کی وجہ سے انہیں خواتین کی ترقی بہت عزیز ہے انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے جس طرح ایک خاتون ہوتے ہوئے ان کو گورنر شپ کی ذمہ داری دی ہے بالکل اسی طرح وہ بھی خواتین کوہرشعبہ میں آگے لانے کی کوشش کریں گی ڈاکٹر شمع خالد کا کہنا تھا کہ تعلیم اورصحت کے شعبوں میں وہ ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گی ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ تعلیم کی کمی ہے انہوںنے کہا کہ ان کی ترجیح یہ ہوگی کہ تعلیم اورصحت کے شعبوں کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں تاکہ یہ علاقے میں تعلیمی اداروں کا جال بچھا یاجا سکے انہوںنے کہاکہ نئے تعلیمی اداروں کے قیام کے ساتھ ساتھ وہ پہلے سے موجود تعلیمی اداروں کا معیار بلند کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی انہوںنے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں کا معیار پاکستان کے کسی خطے سے کم نہ ہو انہوںنے کہا کہ ابھی وہ صورتحال کاجائزہ لیں گی اوراگر ضرورت پڑی تو تعلیم اورصحت کے شعبوں کیلئے اگر مزید فنڈز کی ضرورت پڑی تو اس کے لئے وفاقی حکومت سے فنڈز لئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ وہ گلگت بلتستان میں جنگلات کی کٹائی کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ان کا کہنا تھا کہ جنگلات اس خطہ کے لئے زیور کی حیثیت رکھتے ہیں اگر جنگلات کٹ گئے تو اس سے نہ صرف ماحولیات کوخطرات لاحق ہونگے بلکہ خود گلگت بلتستان کا حسن ختم ہو کر رہ جائے گا سیاسی معاملات پر اظہارخیال کرتے ہوئے ڈاکٹرشمع خالد نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ گلگت بلتستان میں تمام سیاسی قوتوں کے لئے وہ ایک غیر متنازعہ گورنر کے طورپر کام کریں ان کا کہناتھا کہ صدرآصف علی زرداری جس طرح ملکی سطح پر قومی مفاہمت کوبڑھانے کی کوشش کررہے ہیں اس طرح کی ان کی یہ بھی کوشش ہوگی کہ گلگت بلتستان میں مفاہمت کوپروان چڑھایا جائے انہوںنے کہاکہ وہ گلگت بلتستان میں تما م مکاتب فکر اور تمام طبقات پائے زندگی میںوہ مفاہمت اوربھائی چارے کوفروغ دیں ان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کیلئے وہ کسی سے رعایت نہیں کریں گی ان کا کہنا تھا کہ وہ گورنرشپ کی ذمہ داری سوپنے پراللہ تعالیٰ کے بعد پارٹی قیادت کی شکرگزار ہیں

Talim ke lihaz se GILGIT BALTISTAN may 99% talim hay jab ki pakistan ke undar 10% bi talim nahi hay .Governor GILGIT BALTISTAN Dr Shama se gozarish hai ki wahan k talimyafta awam ko merit satha pe nokaryan ke liya kam kiya jaye .OR Dr sham se hamari gozarish hay ki GILGIT BALTISTAN ke bonyadi hoqoq kae ley kam kia jaye.
Khuda ap li in tamam terjeehaat ko amli jaama pehnaaaiay
AMEEN
allah kara ya wada wada na raha balkin amal kar ka saabit kara
Dr. sahiba aap ki khoshqismati hain ki aap aik educated nation ki govrner ban gayee ho, aap ko maloom hai gilgit baltistan ki awam na sirf educated hai balki pakistan ke dusere soboon se ziada khud mukhtaar our aik azaad qoum hai, so plz aap siasat se aage badh kar awam ke lie kuchh kar dikhaingi our aainda aane wale waqtoon main hamari khawateen ke lie aik model model ban jaaogi,