گلگت(کے ٹو) گلگت بلتستان اسمبلی نے صدرمملکت آصف علی زرداری کی حمایت میں متفقہ قرارداد منظور کرلی قرارداد میں صدر زرداری کی تمام پالیسیوں اور اقدامات کی تائید کی گئی ہے قابل ذکر بات یہ ہے کہ مسلم لیگ ق مسلم لیگ ن جمعیت العلمائے اسلاممتحدہ قومی موومنٹ اور آزاد ارکان سمیت کسی بھی رکن نے قرارداد کی مخالفت نہیں کی پیر کے روز سپیکر وزیر بیگ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے آغاز میں غذر سے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پیپلزپارٹی کے رکن پیر کرم علی شاہ نے حلف اٹھایا جس کے بعد نگر سے پی پی پی کے رکن اسمبلی محمد علی اختر نے صدرمملکت آصف علی زرداری کی حمایت میں ایک قرارداد پیش کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صدرمملکت آصف علی زرداری جس یقین واعتماد اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ گذشتہ دو سالوں کے دوران امور مملکت کو بطریق احسن انجام دے رہے ہیں اس کے لیے وہ لائق تحسین ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک کے چار میں سے تین صوبوں کی اسمبلیوں نے ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ آزاد کشمیر اسمبلی نے بھی ان کے حق میں اعتماد کی قرارداد پاس کی ہے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے حالیہ دور حکومت میں گلگت بلتستان کی داخلی خودمختاری ترقی وخوش حالی کیلئے جس اصلاحاتی پیکیج کی منظوری دی ہے اس کے مثبت نتائج یقینا گلگت بلتستان کے عوام کی زندگیوں پر بہت دور رس اورانقلابی ہونگے نیز جس دلیری سے صدر آصف علی زرداری ملک کو درپیش گھمبیر داخلی وخارجی چیلنجوں کا مقابلہ کررہے ہیں اور جس دور اندیش کے ساتھ پاکستان کے سیاسی نظام کو مفاہمت اور یکجہتی کے اصولوں کے ذریعے استحکام دے رہے ہیں وہ بھی قابل ستائش ہیں لہٰذا ان کا رہائے نمایاں کے پیش نظر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی صدر آصف علی زرداری کی قیادت اور صدارت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے اور ان کی مزید کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کااظہارکرتی ہے مطابعت شاہ نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میں قرارداد کی حرف بحرف تائید کرتا ہوں جمعیت علمائے اسلام کے رحمت خالق نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ صدر اور وزیراعظم کو تبدیل کیاجائے البتہ میں اس ایوان کی وساطت سے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ مہنگائی کو کنٹرول کیاجائے انہوں نے کہا کہ دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریب عوام سخت مسائل سے دوچار ہیں اس لیے مہنگائی میں کم ازکم مزید اضافہ کو روکاجائے اس موقع پر وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ نے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی رکن اسمبلی اس قرارداد کا مخالف نہیں ہے اس لئے اسے متفقہ طورپر منظور کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر اجلاس میں موجود مسلم لیگ ن مسلم لیگ ق متحدہ قومی موومنٹ اور آزاد اراکین میں سے کسی نے بھی قرارداد کی مخالفت نہیں کی
