Mar 05

کراچی ( کے ٹو) پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ اردو عبد الحق کیمپس یونٹ کے دو گروپوں کے مابین صدر کے عہدے کیلئے ہونے والے الیکشن کے نتائج کے تنازعے پرتصادم کے باعث گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پانچ طلبا سمیت متعدد کارکن زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو سول ہسپتال میں داخل کرادیا گیا صدر کے عہدے کیلئے ہونے والے انتخاب میں امتیاز گلگتی کو کامیاب قرار دیا گیا جبکہ دوسرے گروپ نے نتائج تسلیم کرنے سے انکارکردیا جس کے باعث دونوںگروپ کے درمیان بدھ کے روز جھگڑے کے نتیجے میں گلگت سے تعلق رکھنے والے پانچ پی ایس ایف کے کارکنان سمیت متعدد شدید زخمی ہوگئے تصادم کے واقعہ کے بعد یونیورسٹی میں تدریس کاعمل غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا اورامن وامان کی خراب صورتحال کے باعث یونیورسٹی میں بھاری تعداد میں رینجرز اورپولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے ادھر رینجرز کے مبینہ تشدد کے باعث یونیورسٹی میں زیرتعلیم گلگت بلتستان کے کئی طلبہ زخمی ہوگئے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے تصادم کے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے رینجرز کی یکطرفہ کارروائی پرشدید احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ تصادم کی ذمہ داررینجرز ہے لہٰذا اسے فوری طورپر یونیورسٹی سے واپس بھیجا جائے جبکہ پی ایس ایف کے کچھ ذمہ دار ارکان نے کہاہے کہ تصادم کے باعث کئی کارکنان زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں جنرل سیکرٹری کامران ، عامر، تہذیب ، واحید ، احسان اور دیگر شامل ہیں

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

Leave a Reply

preload preload preload