نجی اخبار… وزیر اعظم پاکستان کی سفارش پر صد ر پاکستان آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کے پہلے گورنر کے طور پر
ڈاکٹرشمع خالد کو گورنر گلگت بلتستان مقرر کردیا. تقریب حلف پرادری آج منگل کو ایون صدر میں ہوگی. ڈاکٹر شمع خالد کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع استورگوریکوٹ سے ہے. ڈاکٹر شمع خالد گلگت بلتستان کے معرف مصنف قوم پرست رہنما اور تحریک آزادی کے کارکن وزیر محمد اشرف کی بیٹی اور واٹر منیجمنت گلگت بلتستان کے ایکیسن وزیرتاجور کی بہن ہیں ان کے خاندان کا پیپلز پارٹی سے گہرا تعلق ہے ان کے ایک بھائی 1196 میں پنجاب میں مارے گئے تھے. ڈاکٹر شمع خالد کا شمار گلگت بلتستان کی پہلی خاتون ڈاکٹر میں ہوتا ہے. انہوں نے 20 سال تک وزارت بہبود آبادی میں خدمات انجام دیں. 55 سالہ ڈاکٹر شمع خالد کی والدہ کا تعلق لاہور سے ہے. انہوں نے شادی بھی پنجاب میں کی ہے. ان کے والد علی گڑھ یونیورسٹی میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ابتدائی دو طالب علموں میںسے ایک تھے. 1947 میں جنگ آزادی کے وقت ان کے والد وزیر محمد اشرف کرگل کی تحصیل لہہ میں تحصیلدار کے طور پر کام کر رہے تھے. تاہم بعد ازاں مجاہدین کے ہمراہ وہ ملازمت چھوڑکر اپنے علاقے واپس اگئے. وزیر محمد اشرف کا شمار ڈوگرہ حکومت کے اہم افسران میں ہوتا تھا. وہ گلگت بلتستان کے پہلے مصنف بھی ہیں جبکہ شاعر بھی تھے. ڈاکٹر شمع خالد کا ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں ہیں وہ ان دنوں ایبٹ آبآد میں مستقل طور پر قیام پزیر ہیں. ان کی دونوں بیٹیاں سول جج خدمات سر انجام دے رہی ہیں جبکہ بیٹا ایک این جی او میں کام کررہا ہے. ڈاکٹر شمع خالد سماجی کاموں کے حوالے سے بھی انتہائی معروف رہی ہیں. مختلف سماجی تنطیموں میں انہوں نے حصہ لیا ہے. شمع خالد کو گلگت بلتستان کی دوسری اور پہلی خاتون گورنر ہونے کا اعزاز حاصل ہے.

the appointment of governor for gilgit baltistan from GB is appreciate able and god step of the govt
hopefully the governor will render her services and put her utmost efforts for the welfare of the inhabitants of gilgit baltistan
AND SHE ISEXPECTED TO ADDRESS THE PROBLEMS OF THE PEOPLE OF GILGIT BALTISTAN
Warm welcome to Dr. Shama as a governor of GB
welcome Dr. Shama Khalid as the first women Governor of GB.
I am proud of my government that they select lady governor for GLT BALTISTAN.
vo mukahlis khatoon k sath ak hamdard “MAA” b hy, so apny bachon ki fikar ak “MAA” se ziada kis ko hoskti…..
I AM EXPEND MY WARMIEST CONGRATULATION TO NEW APPOINTED GOVERNER DR,SHAMA KHALID FOR GILGIT BALTISTAN.
I HOPE SHE WILL DISCUSSE ALL THE SOPHISTICATED ISSUE OF THE NORTH IN ASSEMBLY ISLAMABAD.