وزیراعلیٰ نے ووٹ فاول کے نام پر ضمیر فروخت کرنیوالے کو بچالیا-نواز ناجی
کے ٹو- بی این ایف کے قائد نواز خان ناجی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے دلشاد بانو کی شکست کو ووٹ فاﺅل قرار دیکر اپنی نااہل ثابت کردی ہے انہوں نے کہاکہ ممبران اسمبلی کو ووٹ کاسٹ کرنا نہیں آتا تووہ قوم کی خدمات کیا خاک کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ نے پیچیدہ معاملے کو ووٹ فاﺅل کے نام پر گول کردیا اورضمیر فروخت کرنے والے ممبر کو بچا لیا ہے اس اقدام سے ظاہر ہوتاہے کہ ووٹوں کی خرید فروخت میں وزیراعلیٰ کا بھی مرکزی کردار تھا نواز خان ناجی نے کہا کہ کروڑوں روپے میں ووٹوں کی خرید وفروخت سے قوم کوشرمسار کرنے کی گھناﺅنی سازش ہے اس شرمناک حرکت کے بعد گلگت بلتستان کے عوام کوسخت مایوس ہوئی ہے عام انتخابات میں خرید وفروخت اوردھونس دھاندلیوں سے اسمبلی میں پہنچنے والوں نے کونسل انتخابات کے دوران لاکھوں روپے لیکرووٹ پول کرکے اپنی اصلیت ظاہر کردی اورسوچنے پر مجبورکردیا کہ ایسے نااہل اورپیٹ کے پجاری پیسوں کے لئے کل کو اپنی سرزمین کا بھی سودا کرسکتے ہیں۔
