Feb 14

گلگت(کے ٹو)گلگت اولڈ پولو گراﺅنڈ میں دوگرہوں کے افراد کے مابین فائرنگ کاتبادلہ کے بعد پولیس نے 8افراد کوگرفتارکرکے فریقین کے خلاف فائرنگ اورشہرمیں اشتعال پھیلانے کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ہفتہ کے روزدوپہرکواولڈ پولوگراﺅنڈ محلہ میں نوجوانوں کے د وگروہوںکے مابین زبردست فائرنگ کا تبادلہ ہوا اورایک دوسرے پرفائرنگ کا یہ سلسلہ 20منٹ تک جاری رہا اس دوران پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا اورصورتحال کوفوری کنٹرول کیاپولیس نے فائرنگ کے بعد فریقین کے چارچارافراد کوحراست میں لے لیا ہے ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی روزسے اولڈپولوگراﺅنڈکے علاقے میں زبردست کشیدگی پائی جاتی ہے جس پردونوں فریقین نے اولڈپولوگراﺅنڈکے ایریا میں مستقل پولیس چوکی قائم کرنے کامطالبہ کیا ہے ہفتہ کے روزاولڈپولوگراﺅنڈ میں ہونے والی شدید فائرنگ سے گلگت شہرمیں خوف پھیل گیا اورمارکیٹں فائرنگ کی آوازکیساتھ ہی بندہوگیا

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

Leave a Reply

preload preload preload