Feb 06

گلگت، سکردو، چلاس،خپلو(کے ٹو)نواسہ رسول حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کا چہلم ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ عقیدت و احترام سے منایا گیا اس سلسلے میں گلگت میں مرکزی جلوس انجمن حسینیہ سے برآمد ہوا ، جو خزانہ روڈ، بے نظیر بھٹو چوک اور پونیال روڈ سے گزر کرامپھری میں اختتام پذیر ہوا جلوس میں عزاداروں نے سینہ کوبی کی اور زنجیروں کا بھی ماتم کیا جلوس سے قبل اور اختتام پر معروف عالم دین شیخ مرزا علی نے کہاکہ حضرت امام حسین نے اپنی اور اپنے رفقا کی جانیں قربان کر کے دین اسلام کو رہتی دنیا تک زندہ رکھا انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کے زوال اور مسائل کی بنیادی وجہ دین اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل نہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو مسائل سے نجات حاصل کرنے اورخوشحالی کیلئے حضرت امام حسین کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے امپھری میں جلوس عزا کے اختتام پر انجمن محبان اہلبیت کے صدر ر اشد حسین نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہاکہ سید ضیا الدین رضوی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے 5 سال گزر جانے کے بعد بھی حقیقی مجرموں کو گرفتار نہ کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا قرارداد میں بے گناہ گرفتار افراد کی فوری رہائی اور مختلف سرکاری محکموں میں میرٹ کو مدنظر رکھ کر بھرتیاں کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔گلگت میں حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کے چہلم کے جلوس میں سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے تھے گلگت شہر میں نکالے جانے والے مرکزی جلوس میں داخل ہونے والے افراد کی پولیس کے جوان اور امامیہ سکاﺅٹس کے رضا کار تلاشی لے رہے تھے جبکہ پولیس کے ساتھ رینجرز کے جوان بھی سکیورٹی پر مامور تھے ۔ملک بھر کی طرح سکردو میں بھی شہدائے کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا شدید برفباری کے باوجود لاکھوں عزادار ماتمی جلوسوں میں شریک ہوئے سکردو شہر میں امام بارگاہ کھرگرونگ امام بارگاہ کشمیری(لسوپی)اورمرکزی جامعہ مسجد سمیت درجنوں مقامات سے علم تعزیئے اور ذوالجناح کے ماتمی جلوس برآمد ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئے قتل گاہ پہنچ کر زیارت شہدائے کربلا کے بعد واپس اپنی انپی امام بارگاہوں میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے قبل ازیں کراچی بم دھماکوں کے خلاف ماتمی دستوں نے حسینی چوک پر احتجاجی دھرنا دیا اور شدید نعرہ بازی کی۔ملک بھر کی طرح خپلو میں بھی چہلم حضرت امام حسینؑ عقیدت واحترام سے منایا گیا جلوس امام بارزگاہ ناصرہ آباد ڈینس سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مسجد علی رضا پچھی میں اختتام پذیر ہوا

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

Leave a Reply

preload preload preload