گلگت(کے ٹو) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں ریونیو کوبڑھانے کیلئے ٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے ہمیں بھی سوچناہوگا ہفتہ کے روز گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ قدرت نے گلگت بلتستان کوبے شمار وسائل سے مالامال کررکھاہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کوقابل استعمال بناکران سے فائدہ اٹھایاجائے انہوںنے کہاکہ اس وقت گلگت بلتستان کے پاس آمدنی کا کوئی ایسابڑا ذریعہ نہیں ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ علاقے میں وسائل میںبھی اضافہ ہوگا اور لوگوں کےلئے روزگار کے مواقع بھی پیداہونگے ایسے میں ہمیںعلاقے میںٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے بھی سوچناہوگا انہوںنے کہاکہ کب تک ہم وفاق کی طرف دیکھیں گے کہ وہ ہماری مددکرتارہے ہمیں اپنی سطح پر بھی علاقے کی آمدن بڑھانے کیلئے کوششیں کرنی ہوںگی مہدی شاہ نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں نہ ہم کرپشن کرینگے اور نہ ہی کسی اور کو کرپشن کرنے دینگے اس سلسلے میں ہم نے تمام سرکاری اداروں کے سربراہوں کو بتایاہے کہ ہم کسی بھی صورت میں کرپشن برداشت نہیں کرینگے انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کوباسٹھ سالہ جدوجہد کے بعد ان کی منزل ملی ہے اورعوام کونئے سیٹ اپ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں اس لئے میںپوری کوشش کررہاہوں کہ تمام لوگوں کے ساتھ یکساں اورمساوی سلوک ہو اورہرکسی کو اس کاجائز حق اورانصاف ملے اور جس دن مجھے یہ احساس ہوجائے کہ کسی کے ساتھ زیادتی اورناانصافی ہورہی ہے اورمیں اس کوانصاف فراہم نہیں کرسکتا تومیں استعفیٰ دے کر گھر چلاجاﺅں گا انہوںنے کہاکہ ہم سب لوگ ایک گھر کے لوگ ہیں نئی مقامی حکومت اورانتظامیہ اورسرکاری اداروںکے افسران مقامی ہیں اوراگر ہم خود عوام کی خدمت نہیں کرینگے تو دوسرے لوگوں سے کیا گلہ کریں گے انہوںنے کہاکہ سرکاری اداروں کے افسروں کوحکومت تنخواہیں اس لئے نہیں دی جاتیں کہ وہ دفتروں سے غائب ہوجائیں بلکہ تنخواہ اس لئے ملتی ہے کہ وہ دفتری اوقات میں دفتر میں اپنی موجودگی کویقینی بنائیں اورعوام کی خدمت کریںمگر افسوس سے کہناپڑتاہے کہ بعض اداروں کے افسر آفس اوقات میں اپنے دفتر میں موجود نہیں ہوتے ہیں گزشتہ دنوں میںنے پی ڈبلیوڈی کے دفتر کادورہ کیا وہاں پر 18میںسے 8ملازمین غائب تھے اس طرح میںنے سٹی تھانہ کادورہ کیاشہر کے وسط میںموجود یہ تھانہ ایک اصطبل کامنظر پیش کررہاہے انہوںنے کہاکہ میں وقتاً فوقتاً تمام سرکاری دفاتر کادورہ کروںگا اورغیر حاضر افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوںنے بتایاکہ مثالی امن کے بغیر نہ تویہاں سرمایہ کارآئیںگے اورنہ ہی سیاح آئیںگے پورے گلگت بلتستان میںمثالی امن قائم ہے مگر افسوس سے کہناپڑتاہے کہ گلگت شہر میںڈیڑھ کلومیٹر کے اندر بعض اوقات امن وامان کامسئلہ پیداہوجاتاہے اس حوالے سے ہم دونوں مکاتب فکر کے علماءاورعمائدین سے رابطے میں ہیں انشاءاللہ علماءکرام اورعلاقے کے عمائدین وممبران اسمبلی کے تعاون سے ہم گلگت شہر میںبھی امن قائم کرینگے انہوںنے کہاکہ مئی میںہم گلگت میں بزنس کانفرنس کاانعقاد کررہے ہیں اوراس کانفرنس میں چاروں صوبوں کے سرمایہ کاروں کومدعوکیاجائے گا انہوںنے چیمبرآف کامرس کے صدر جاوید حسین کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل کے حوالے سے کہاکہ اس سلسلے میں ایک ہفتے کے اندر اندر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیاجائے گا جس میں چیف سیکرٹری اوردیگر سیکرٹریز کے علاوہ چیمبرآف کامرس کے صدربھی شرکت کرینگے جس میں چیمبرآف کامرس کے تمام مسائل کا جائزہ لے کر فوراً حل کیاجائے گا اورتمام جائز شکایات کوحل کیاجائے گا انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میںنیشل بینک کاعلاقائی دفتر مقامی افسروں کی نااہلی کی وجہ سے ختم ہواتھا مگر ہم نے نیشنل بینک کے صدر سے بات کی ہے ایک ہفتے کے اندر اندرنیشنل بینک کاریجنل آفس دوبارہ بحال ہوگا انہوںنے کہاکہ اگر سانحہ عطاآباد کے نتیجے میں شاہراہ قراقرم بند ہونے کی وجہ سے کسی بھی تاجر کافروٹ ضائع ہوگیا توہم اس کاازالہ کرینگے اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر کو ہدایات دوںگا کہ وہ خود جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے انہوںنے کہاکہ گورنر کامشیر اعزازی لیاگیاہے اگر گورنر کاکوئی باضابطہ مشیر لیاگیاتو وہ گلگت بلتستان سے ہی ہوگا انہوںنے اپوزیشن کی جانب سے اخباروں میں شائع ہونے والے بیانات کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ میں نے دوسرے صوبوں کادورے سیر وسیاحت کےلئے نہیں بلکہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کئے تھے ان دوروں کے دوران میں نے نیشنل بینک اوردیگر تمام بینکوں کے زونل اورریجنل آفسز بحال کرائے سکردومیں پاسپورٹ آفس قائم کرایا اور پورے گلگت بلتستان میں خواتین کیلئے نادرا کے کاﺅنٹر قائم کرادئےے۔

I request to Chief Minister that it is better to enhance the tourism industry and hydel power generation in order to increase the economy of the gilgit baltistan rather to crash the economy of poor people of the area.
Dear Mr.Cheif Minister shb,(So called)
I think some one missguide you in this regards.if you are realli Cm of GB then get member of NFC,bring our reyalty from NWFP and Punjab then ask from Gb people for tax and renew.
Thanks