گلگت (کے ٹو) وحدت المسلمین پاکستان اورامامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی اپیل پرامامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن کے زیراہتمام سانحہ کراچی کے خلاف گلگت میں ریلی نکالی گئی ریلی مرکزی امامیہ جامعہ مسجد سے بعد ازنماز ظہرین نکالی گئی ریلی کے شرکاء”شیطان بزرگ امریکہ، امریکہ کاجویارہے غدار ہے غدارہے “ کے زبردست نعرے لگارہے تھے ریلی امریکہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے پونیال روڈ اورخزانہ روڈ سے گزرتے ہوئے پی ڈبلیوڈی آفس کے باہراحتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن کے صدر مطہر عباس شیرازی اورمولانا شیخ وجاہت حسین نے کہاکہ آج پوری دنیا میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم وستم کاذمہ دار امریکہ ہے انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں ہونے والے خود کش حملوں میں شیعہ اورسنی دونوں کاخون بہہ رہاہے اوران خود کش حملوں کی ذمہ دار صیہونی طاقتیں ہیں انہوںنے کہاکہ پاکستان کاہرشہری یہ سمجھتاہے کہ ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے ہر واقعے کے پیچھے امریکہ ہے اوریہ سب کچھ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش ہے مگرہم اپنے لہوسے اس سازش کوناکام بنائیںگے انہوںنے کہاکہ امریکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اسلامی ممالک کوتباہ کررہاہے انہوںنے کہاکہ عراق کوصدام کے بہانے اور افغانستان کوالقاعدہ کے نام پر تباہ وبرباد کرکے رکھ دیاہے اوراب یہی کچھ پاکستان اوریمن میں کرناچاہتاہے انہوںنے کہاکہ پاکستان کے حکمرانوں نے ذاتی فائدے اٹھائے ہیں مگر ملک وقوم کوکوئی فائدہ نہیں دیاہے انہوںنے کہاکہ ملک کے ہر شہری کاتحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے مگر حکومت یہ ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوچکی ہے انہوںنے کہاکہ حکومتی ادارے ہمیشہ یہ کہتے رہے ہیں کہ فلاں شہر میں 5خود کش حملہ آور داخل ہوگئے ہیں انہیں کیسے معلوم ہوتاہے کہ خودکش حملہ آور داخل ہوگئے ہیں؟ اگر معلوم ہوتاہے تو انہیں گرفتار کیوں نہیں کیاجاتا؟ انہوںنے کہاکہ حکومت فوری طورپر امریکہ سے تعلقات ختم کرکے آزاد خارجہ پالیسی تشکیل دے انہوںنے کہاکہ دہشت گرد خود کش حملوںسے پاکستان اور اسلام کونقصان پہنچارہے ہیں انہوںنے کہاکہ مذہب اسلام امن وآشتی اور محبت ویگانگت کادرس دیتااورظلم وجبر اورلڑائی جھگڑے سے منع کیاگیاہے انہوںنے کہاکہ اسلام اورمسلمان دشمن عناصر کے ایسے منفی ہتھکنڈوں سے کبھی خائف نہیں ہوںگے بلکہ ظلم وجبر کے خلاف مزید ڈٹ کر مقابلہ کیاجائے گا انہوںنے کہاکہ شہادت ہمارا ورثہ ہے جسے ہماری ماﺅں نے ہمیں دودھ میں پلایاہے انہوںنے کہاکہ عزاداری کوہم مزید جوش وجذبے سے منائیںگے اورسازشی عناصر واسلام مخالف قوتوں کے مذموم مقاصد کو خاک میںملائیںگے انہوںنے کہاکہ ملک بھر کی طرح گلگت میںبھی 3روزہ سوگ منایاجائے گا احتجاجی مظاہرے کے آخر میں ایک قرارداد بھی منظور کی گئی ہے جس میں گزشتہ روز کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملک عزیزپاکستان میں آئے روز ہونے والے بم دھماکوں اوردہشت گردانہ کارروائیوں کوملک کے خلاف سازش قراردیتے ہوئے ان کی بیخ کنی کےلئے آپریشن کوسخت کرنے کامطالبہ کیاگیا قرار داد میں سانحہ کراچی کے شہداءکے لواحقین اور زخمیوںکے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیاگیا کہ متاثرہ خاندانوں کوفوری معاوضہ اداکرتے ہوئے متاثرہ گھرانوں کے ایک ایک فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے قرارداد میں دنیابھر کے مسلمانوں خصوصاً پاکستانیوںسے اپیل کی گئی کہ امریکہ، القاعدہ اورطالبان کے خلاف متحد ہوکر جدوجہد کریں تاکہ مسلمان ممالک عدم استحکام کاشکار نہ ہوسکیں۔ سکردو (وقائع نگار) 5فروری کوچہلم امام حسین کے موقع پر کراچی میں ہونے والے بم دھماکوں اوران واقعات میں 2درجن سے زائد عزاداروں کی شہادت کے سوگ میں سکردو میں ہفتے کے روز مکمل شٹرڈاﺅن ہڑتال کی گئی ہڑتال کی اپیل چہلم سید الشہدا کے روز کراچی دھماکوں کے خلاف سکردو میں عزاداروں کے احتجاج اورجلوسوں کی واپسی پردئےے گئے دھرنے میںماتمی انجمنوںنے کیاتھاہڑتال کی کال کی حمایت کرتے ہوئے سکردو شہر کے تاجروں نے صبح سے رات تک تمام تجارتی مراکز، مارکیٹیں اوربازار بند کردئےے دھماکوں کے خلاف شہر کے مختلف چوراہوں پرمظاہرین نے ٹائر جلاکر شہر کی معروف سڑکیں ائیرپورٹ روڈ، کالج روڈ اورشاہراہ قائداعظم کو کئی گھنٹوںتک ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا اس موقع پر مظاہرین کی ٹولیاں کراچی انتظامیہ اوردہشت گردی کے خلاف نعرہ بازی کرتی رہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے شہر بھرمیںپولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی شہر کے تمام حساس مقامات، مذہبی مقامات پرسیکورٹی سخت کی گئی تھی تاہم شہریوں نے پرامن رہ کر ذمہ داری کاثبوت دیا
