Jan 13
نزہ(کے ٹو) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہاہے کہ حکومت متاثرین عطا آباد کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور بالائی ہنزہ میں عوام کو کسی شکایت کاموقع نہیں دے گی متاثرین عطا آباد سمیت بالائی ہنزہ کے تمام علاقوں میں خوراک ادویات اور ایندھن کی قلت پیدا ہونے نہیں دیا جائے گا گلمت گوجال میں متاثرین کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی متاثرہ علاقوں کے طلبہ وطالبات کی حکومت بھرپور مدد کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز التت ہنزہ میں متاثرین عطا آباد سے خطاب کرتے ہوئے

کیاانہوں نے کہاکہ متاثرین کی آباد کاری کے لیے حکومت مخلص ہے اور متاثرین کی مشاورت کے بعد ہی انہیں متبادل جگہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ احمد آباد سے سلمان آباد تک جیپ ایبل روڈ تعمیر کیاجائےگا تاکہ عوام کوسفری سہولتیں فراہم ہوسکیں سید مہدی شاہ نے کہا کہ امدادی کاموں کو مزید تیز کیاجارہاہے اور وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضاگیلانی نے متاثرہ علاقوں کے لیے جوریلیف پیکیج دیا ہے اس کے تحت اسلام آباد سے تینC130 طیاروں کے ذریعے امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں پہنچنا شروع ہوگیا ہے انہوں نے کہا بالائی ہنزہ کے مقام گلمت ہسپتال میں35 لاکھ روپے کی لاگت سے جدید سازوسامان سے آراستہ آپریشن تھیٹر ہنگامی بنیادوں پر جلد کام شروع کردے گا تاکہ ان علاقوں کے عوام کو صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کی جاسکیں انہوںنے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہنزہ کے عوام خود کوتنہا نہ سمجھیں گلگت بلتستان کے عوام ان کے ساتھ ہیں اور موجودہ جمہوری حکومت گلگت بلتستان کے تمام علاقوں کو ترقی یافتہ بنائے گی ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ بعض سیاسی جماعتوں کے رہنما سانحہ کی آڑ میں سیاست کررہے ہیں جو کہ انتہائی نامناسب ہے اس وقت سیاست نہیں بلکہ مل بیٹھ کراس قدرتی آفت سے ہم سب نے لڑنا ہے ایسے وقت میں سیاست چمکانا جمہوری روایات کے منافی ہے انہوں نے کہا کہ اس قدرتی آفت کے وقت گلگت بلتستان میں نہیں تھا البتہ میں لمحہ لمحہ سے باخبررہا اور لاہور ¾ سندھ میںرہ کر بھی گلگت بلتستان کے لیے کام کیا اور سندھ کے وزیراعلیٰ نے فوری طورپر70 لاکھ روپے فراہم کئے تقریب سے سپیکر قانون سازاسمبلی وزیربیگ اور اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدرخواجہ خان نے بھی خطاب کیا

Share and Enjoy:
  • Print
  • Digg
  • Sphinn
  • del.icio.us
  • Facebook
  • Mixx
  • Google Bookmarks
  • Blogplay

One Response to “ہنزہ کے عوام خود کوتنہانہ سمجھیں ، متاثرین کومتبادل جگہ فراہم کرینگے، وزیراعلیٰ”

  1. yunusbalawar says:

    mehdi shah saab nay 70 lakh rupay mangway han pata nai wo kis k lia use horaaha han ..abi tak koi imdad hui hi nahi hai……………….

Leave a Reply

preload preload preload